اعلان یہ کتاب فتح اسلام سات سو جلدیں چھپی ہیں اِن میں سے تین سو جلد محض للہ اُن لوگوں کے لیے وقف کردی ہے جو اسلامی واعظین کے گروہ میں سے یا نادار شائقین میں سے یا عیسائیوں یا ہندوو ¿ں کے علماءمیں سے ہیں۔ باقی چار سو جلد ایسے لوگوں کو جو قیمت ادا کرنے کی مقدرت رکھتے ہیں فی جلد ۸ کی قیمت پر دی جائیگی۔ محصول ڈاک علاوہ ہے۔ جو شخص مفت لینے والوں میں سے ہو یعنی واعظوں یا نادار لوگوں وغیرہ کے گروہ میں سے ہو اُس پر لازم ہے کہ صرف آدھ آنہ کا ٹکٹ بھیج دیوے کتاب روانہ کی جائے گی۔ المعلن خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان