ہیں۔مجھ کو معلوم نہیں تھا کہ آپ کو فرصت ملے گی۔ بہت خوشی ہو گی اگر آپ کو تعطیلوں میں اس جگہ آنے کاموقع ملے۔ خد اتعالیٰ آپ کو ترددات سے نجات بخشے اور اپنی محبت میںترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۷؍ دسمبر ۱۸۹۴ء
(۲۲۷) ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ حضرت مولوی نورالدین صاحب معہ چند دیگر مہمانان تشریف لے آئے ہیں۔ امید کہ آپ بھی ضرور جلد تشریف لے آئیںگے اور آتے وقت کسی سے بطور عاریت دو قالین اور شطرنجی لے آویں کہ نہایت ضروری ہے اور ۴؍ کے پان لے آویں۔ قالین اور شطرنجی والے سے کہہ دیں کہ صرف تین چار روز تک ان چیزوں کی ضرورت ہو گی اور پھر ساتھ واپس لے آویں گے۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار غلام احمد ا ز قادیان ضلع گورداسپور ۱۹؍ دسمبر ۱۸۹۴ء
(۲۲۷)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کامحبت بھرا عنایت نامہ پہنچا۔میری دانست میں بغیر متواتر نماز استخارہ کے تبدیلی کے لئے پوری کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ میں سنتا ہوں کہ گورداسپورہ میں کام بہت ہے