سکتی خواہ کیسے ہی سدید عوارض ہوں۔ نا امید ہونے والا بت پرست سے بھی زیادہ کافر ہے۔
آئندہ طاعون سے بچنے کا علاج
عاجز؎ٰ راقم نے اپنا آج کا خواب عرض کیا کہ طاعون بہت پھیلا ہوا دکھائی دیا۔ اور کوئی کہتا ہے یا میں یہتا ہوں کہ جو آجکل رات کو اُٹھ کر دعا کرے گا وہ اس سے آئندہ طاعون کے وقت بچایا جائیگا۔ فرمایا :
یہ بالکل سچ ہے۔ راتوں کو اُٹھ کر بہت دعائین کرنی چاہئیں کہ اﷲ تعالیٰ آنے والے عذاب سے اپنے فضل و کرم سے محفوظ رکھے۔
جانوروں کی پرورش میں حفاظت کی ضرورت فرمایا :
ایک نجاست خور گائے ہوتی ہے جس کو جلالہ کہتے ہیں۔ اس کا گوشت حرام لکھا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے جانور مثل بھیڑ، مرغی کی پرورس میں حفاظت کرنی چاہیے اور ان کو نجاست خوری سے بچانا چاہیے۔۲؎۔
۲۳؍ستمبر ۱۹۰۵ء
(قبل دوپہر)
چراغ الدین جمونی اور اس کی تصنیف
آج اتفاق سے حضور ؑ کی مجلس میں میاں چراغ دین ساکن جموں کا ذکر اس تقریب پر شروع ہو گیا کہ اس نے ایک کتاب منارۃ المسیح حال میں شائع کی ہے جس میں اسلام کی سخت ہتک کی گئی ہے۔ اس کتاب کے تذکرہ پر اعلیٰ حضرت ؑ