۷؍ستمبر ۱۹۰۵ء؁ وحی کا ایک طریق فرمایا کہ : بعض دفعہ وحی اس طرح بھی نازل ہوتی ہے کہ کوئی کاغذ یا پتھر وگیرہ دکھایا جاتا ہے جس پر کچھ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ ھرمایا : اﷲ تعالیٰ کے نشان اس طرح کے ہوتے ہیں کہ ان میں قدرت اور غیب ملا ہوا ہوتا ہے۔ اور انسان کی طاقت نہیں ہوتی کہ اُن کو ظاہر کر سکے۔ حضرت مولوی عبد الکریم سیالکوٹی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی علالت فرمایا : مولوی صاحب کی زیادہ علالت کے وقت مین بہت دعا کرتا تھا۔ اور بعض نقشے میرے سامنے آئے جن سے نا امیدی ظاہر ہوتی تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا موت کا وقت ہے اور ظاہر طب کی رو سے بھی معاملہ خوفناک تھا کیونکہ ذیابیطس والے کو سرطان ہو جائے تو پھر بچنا مشکل ہوتا ہے۔ اس دعا میں مین نے بہت تکلیف اُٹھائی یہانتک کہ اﷲ تعالیٰ نے بشارت نازل کی اور عبد اﷲ سنوری والا خواب میں نے دیک اجس سے نہایت درجہ غمناک دل کو تشفی ہوئی جو گذشتہ اخبار میں چھپ چکا ہے۔؎ٰ امت کی تشبیہ عورت سے اس دعا میں میں نے ایک شفاعت کی تھی جیس اکہ خواب کے الفاظ سے بھی ظاہر ہے کہ یہ سخص میرا دوست ہے۔ خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کا عالم الگیب ہونا ظاہر ہونا تھا کہ مولوی صاحب بچ گئے۔ خدا تعالیٰ کی کتب میں نبی کے ماتحت اُمت کو عورت کہا جاتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ایک جگہ نیک بندوں کی تشبیہ فرعون کی عورت سے دی گئی ہے اور دوسری جگہ عمران کی بیوی سے مشابہت دی گئی ہے۔ اناجیل میں بھی مسیح کو دولہا اور امت کو دلہن قرار دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امت