بسم اﷲ الرحمن الر حیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام از یکم ستمبر ۱۹۰۵ء؁ ؎ٰ اطمینان قلب الا بذکر اﷲ تطمئن اقلوب (الرعد : ۲۹) اس کے عام معنی تو یہی ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے زکر سے قلوب اطمینان پاتے ہیں۔ لیکن اس کی حقیقت اور ھلاسفی یہہ ہے کہ جب انسان سظے اخلاص اور پوری وھاداری کے ساتھ اﷲ تعالیا کو یاد کرتا ہے اور ہر وقت اپنے آپ کو اس کے سامنے یقین کرتا ہے۔ اس سے اس کے دل پر ایک خوف عظمت الٰہی کا پیدا ہوتا ہے وہ خوف اس کو مکر و ہات اور منہیات سے بچاتا ہے اور انسان تقویٰ اور طہارت میں ترقی کرتا ہے یہانتک کہ اﷲ تعالیٰ کے ملائکہ اس پر نازل ہوتے ہیں اور وہ اس کو بشارتیں دیتے ہیں اور الہام کا دروازہ اس پر کھولا جاتا ہے۔ اس وقت وہ اﷲ تعالیٰ کو گویا دیکھ لیتا ہے