ظا ہر ہو ئے اور ہو رہے ہیں ۲ ؎ چنا نچہ طا عون بھی ایک نشا ن ہے جس کی با بت کل انبیا ء خبر دیتے رہے چنا نچہ قر آن شریف میں لکھا ہے ان من قر یۃ الا نحن مھلکو ھا قبل یوم القیامۃ او معذبو ھا (بنی اسرا ئیل :۵۹) کو ئی بستی اور کو ئی گا ؤں ایسا نہ ہو گا کہ جسے ہم قیا مت سے پہلے خطرنا ک عذاب میں مبتلا نہ کر ینگے یا ہلا ک نہ کر دیں گے ۔ احمدیوں کا طا عون سے مر نا بعض نا دان اعتراض کر تے ہیں کہ تمہا رے آدمی کیوں مر تے ہیںان نا دان کو اتنا معلوم نہیں کہ آنحضرتﷺ کے وقت میں بھی جب لو گ عذاب کا معجزہ ما نگتے تھے تو ان کا تلوار کا معجزہ ملا اور یہ بھی ایک قسم کا عذاب تھا۔ چنا نچہ ۱؎ کئی صحا بہؓ بھی تلوار سے شہید ہو ئے مگر کیا ابو بکرؓ وعمرؓ جیسے بھی ہلا ک ہو ئے ؟ اللہ تعالیٰ نے جس جس انسان کے دما غ یا ہا تھ سے کو ئی اپنا کا م لینا تھا وہ تو بچ ہی رہے اور با لمقابل جتنے رئیس ِکفا ر تھے ان سب کا ٹھکا نا جہنم ہوا اور ان کے صغیر وکبیر سب کے سب ہلا ک ہو گئے ۔