جھوٹے کہلا کر مریں اگر ایک طرف مخالفوں کی ہزار موت ہو تو وہ نام نہ لیں گے اور ہمارا ایک بھی مرے تو ڈھول بجائیں گے خدا نے صورت تو نہیں دیکھنی۔اس نے دل دیکھنا ہے مگر لوگ تو ظاہر دیکھتے ہیں اور جس شخل کا نام رجسٹر بیعت میں ہے اسے جماعت مین خیال کرتے ہیں وہ تو رجسٹر میں صرف نام دیکھیں گے لیکن اگر خدا کے رجسٹر میں نام نہیں ہے تو ہم کیا کر سکیں گے خدا نے ترقی کا موقعہ خوب دیا ہے نفس کو لگام دینے کے لئے اس سے بڑھ کر اور کونسا وقت ہوسکتا ہے اس وقت سے غافل نہ رہتا چاہئے اور محنت کرنی چاہئے۔
سالک اور مجذوب کی تعریف
وہ انسان جو آپ محنت کرتا ہے اسے سالک کہتے ہیں اور جسے خود خدا دیوے۔وہ مجذوب ہوتا ہے اور جو سویا رہے تو اسے کوئی کیا کرے
اناﷲ لا یغیر ما بقوم حتی یغیرو اما بانفسھم ؎ٰ
بات سن کر صرف کان تک رکھنے سے فائدہ نہیں ہوتا جب تک دل کو خبر نہ ہو انسان ایک دو کامون سے سمجھ لیتا ہے کہ میں نے خدا کو راضی کر لیا۔حالنکہ یہ بات نہیں ہوتی۔
اطاعت کی حقیقت
اطاعت ایک برا مشکل امر ہے صحابہ کرامؓ کی اطاعت‘اطاعت تھی کہ جب ایک دفعہ مال کی ضرورت پڑی تو حضرت عمرؓ اپنے مال کا نصف لے آئے اور ابو بکرؓ اپنے گھر کا مال و متاع فروخت کر کے جس قدر رقہو سکی لے آئے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر سے سوال کیا کہ تم گھر میں کیا چھوڑ آئے؟انہوں نے جواب دیا کہ نصف۔پھر ابو بکرؓ سے دریافت کیا انہوں ین جواب دیا کہ اﷲ اور اس کا رسول گھر چھوڑ آیا ہوں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :۔
جس قدر تمہارے مالوں میں فرق ہے اسی قدر تمہارے اعمال میں فرق ہے۔