ہے جیسے راول ہاتھ دیکھ کر اناپ شناپ بتا دیتے تھے ۔ یہ خد اکی باتیں ہیںجو قبل از وقت ہزارہا انسانوں میں مشتہر ہوئیں اور آخر اسی طرح ہو ؛ ورنہ کیا کسی کے خیال اور وہم میں یہ بات آسکتی تھی کے مِسَل پورے طور پر مرتّب ہو جاوے اور عبدالحمید اپنا اظہار بھی دے کہ ہاں مجھے بھیجا ہے ۔آخری وقت پر جو فیصلہ لکھنے کا وقت سمجھا جاتا ہے ۔ خداتعالیٰ نے مسٹر ڈگلس کہ دل میں القاء کیا کہ یہ مقدمہ بناوٹی ہے اور اس کے دل کو غیر مطمئن کردیا؛ چناچہ اس نے کپتان لیمارچنڈ کو ( جوڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تھا ) کہا کہ میرا دل اس سے تسلی نہیں پاتا ۔ بہتر ہے ک وتم اس مقدمہ کی تفتیش کرو اور اور عبدالحمید سے اصل حالات معلوم کرو ؛ چناچہ جو کپتان لیمارچنڈ نے اس سے پوچھا ، تو اس نے پھر وہی پہلا بیان دیا ، مگر جب کپتان صاحب نے اسے کہاکہ تو سچ سچ بتا عبدالحمید رو پڑا اور اقرار کیا کہ جمجھے تو سکھایاگیا تھا اب بتاؤ کہ کیا یہ انسان کا کام ہے ۔ کیا ہرروز یہ لوگ مقدمات میں اسی طرح کیا کرتے ہیں ۔ واقعات پر فیصلہ دیتے ہیں ۔ یا دل کی تسلّیوں کو دیکھتے ہیں۔ یہ خداتعالیٰ کی قدرت کا کرشمہ تھا ۔ جو وہ وعدہ کرچکا تھا وہی ہونا تھا ۔ پس ابراطء کا نشان عظیم الشان نشان ہے جو الف کی مد میں ہے ۔ ۲۔ اٰوٰی اور پھر اسی طرح اس مد میں اٰوٰی کانشان ہے جو خداتعالیٰ نے قادیان کوطاعون کی افراتفری سے محفوظرکھنے کے متعلق دیا ہے ۔ انہ اوی القریۃ۔ ملک میں طاعون کثرت سے پڑاہو اہے اورخداتعالیٰ قادیان کے انتشار اور موت الکلاب سے محفوظ رہنے کی بشارت دیتا ہے ۔ کہ اس گاؤ ں کو اپنی پناہ میں لے لیا ہے ۔یعنی اس گاؤ ں پر خصوصیّت سے فضل رہے گا ۔ اوٰی کے اصل معنی یہ ہیں کہ اُسے منتشر نہ کیا جاوے اور جبکہ عام طور پر قانوناً یہ امر روارکھاگیا ہے کہ کسی گاؤں کو جبراً باہر نہ نکالا جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ افراتفری موت الکلاب جو دوسرے شہروں میں پڑی ہے اس سے خداتعالیٰ قادیان کو محفوظ رکھے گا ۔ ینعنی یہاں طاعون ِ جارف نہ ہوگی ۔ ۳۔ اَبْناَء پھر اسی طرح الف کی مد میں ابناء کا نشان ہے ۔ کتابوں اور اشتہاروں کو پڑھو تو صاف معلوم ہوگا کہ ہر ایک کی پیدائش سے پہلے ایک اشتہار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ لڑکا پیداہوگا ؛ چناچہ ان اشتہاروں کے موافق یہ لڑکے پیداہوئے ہیں اور پھر یہاں تک کہ تعداد بھی بتادی کہ چارلڑکے ہوں گے اور چوتھے لڑکے کی بابت یہ بھی اعلان کردیا کہ عبدالحق نہ مریگا جب تک چوتھالڑکا پیداہونے کی خبر نہ سُن لے ۔ ایسے ہی مولوی صاحب ( مولوی نور الدین صاحب کے بیٹے کی بابت جب سعداللہ نے اعتراض کیا تو خداتعالیٰ نے میری دعاؤں کے بعد مجھے بشارت