عذاب دے رہا ہے۔ وہ ایک خاص کام کے لیے عذاب دے رہاہے۔ ہمارے سلسلہ کی بابت مولویوں صوفیوں یا سطادہ نشینوں سے بات کرو تو وہ پہلے ہی گالیاں دینی شروع کر دیتے ہیں۔ اب دیکھ لو کہ خدا تعالیٰ کا صبر کتنا بڑا صبر ہے کہ ہزار برس سے اوپر ہونے کو آیا ہے کہ خدا کے پاک نبیوں اور راستبازوں اور برگزیدوں کو گالیاں دی جاتی ہیں اور اُن کی بیحرمتی اور ذلت کے لیے ہر قسم کے وسائل اختیار کئے جاتے ہیں آخر اُس نے ان سب نبیوں اور خصوصاً نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عظمت کو قائم کرنے کے لیے یہ سلسلہ قائم کیا۔
اور جب سے یہ قائم ہو اہے ۔ اس کے ساتھ بھی وہی سلوک ہواہے جو پہلے راستبازوں کے ساتھ ہو اتھا،مگر آخر خداتعالیٰ نے ان حد سے بڑھے ہوئے بیباکوں اور شوخ چشموں کا علاج کرنا چاہا ۔
اس میں شک نہیں کہ وہ بہت حلیم ہے ، مگر اس میں کلام نہیں کہ جب پکڑتا ہے توسخت پکڑتا ہے ، کیا سچّ کہاہے ۔ شعر ؎
ہاں مثو مغرور بر حلمَِ خدا
دیر گیرد سخت گیردمرترا
میرے ہاتھ پر توبہ کرناایک موت کوچاہتاہے
آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک توبہ سعید الفطرت ہوتے ہیں جو پہلے ہی مان لیتے ہیں ، یہ لوگ بڑے ہی دُور اندیش اور باریک بین ہوتے ہیں ۔ جیسے حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ تھے اور ایک بیوقوف ہوتے ہے اور جب سر پر آپڑتی ہے تب کچھ چونکتے ہیں ۔ اس لیے تم اس سے پہلے کہ خدا کا غذب آجاوے ، دُعاکرو اور اپنے آپ کوخد اکی پناہ اور حفاظت میں دیدو ، دُعا اس وقت قبول ہوتی ہے جب دل میں درد اور رقّت پیدا ہو اور مصاء ب اور غضبِ الٰہی دُور ہو ، لیکن جب بلا سرپر آتی ہے بے شک اس وقت بھی ایک درد پیداہوتا ہے مگر وہ درد قبولیت دُعا کا جذب اپنے اندر رکھتا ہے ۔ یقیناسمجھوکہ اگر مصیبت سے پہلے دلوں کو گداز کروگے اور خدا کے حضور اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے گریہ وُبکا کرو گے توتمہارے خاندان اور تمہارے بچّے طاعون کے عذاب سے بچائے چائیں گئے ،اگر دنیا داروں کی طرح رہو گے تو اس سے کچھ فائدہ نہیں تم نے میرے ہاتھ پر توبہ کی ، میرے ہاتھ پر توبہ کرنا ایک موت کوچاہتا ہے تاکہ تم نئی زندگی میں ایک ا و ر
پیدائش حاصل کرو ۔
بیعت اگر دل سے نہیں تو کوئی نتیجہ اس کا نہیں میری بیعت سے خدا دل کا اقرار چاہتا ہے پس جو سچّے دل سے مجھے قبول کرتا ہے اوراپنے گناہوںسے سچّی توبہ کرتاہے ، غفور رحیم خد ااُس کے گناہوں کو ضرور بخش دیتاہے ۔ اور وہ ایساہوجاتاہے ،جیسے اس کے پیٹ سے نکلا ہے ۔ تب فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں ، ایک