آخرت پر نظر رکھیں فرمایا کہ لوگوں کو لازم ہے کہ آخرت پر نظر رکھیں۔عذاب سے پہلے ڈرنا چاہیے ؎ ؎ مرد آخر بین مبارک بندہ ایست دیکھو لوط وغیرہ قوموں کا انجام کیا ہوا۔ہر ایک کو لازم ہے کہ اگر دل سخت بھی ہو،تو اس کو ملامت کر کے خشوع وخضوع کا سبق دے۔ہماری جماعت کے لئے بہر ضروری ہے،کیونکہ ان کو تازہ معرفت ملتی ہے۔اگر کوئی دعویٰ تو معر فت کا کرے ،مگر اس پر چلے نہیں،تو یہ لاف وگزاف ہی ہے۔اس لئے ہماری جماعت دوسروں کی غفلت سے خود غافل نہ رہے اور ان کی محبت کو سرد دیکھ کر اپنی محبت کو ٹھنڈا نہ کرے۔انسان بہت رتمنائیں رکھتا ہے۔غیب کی قضا وقدر کی کس کو خبر ہے۔آرزوں کے موافق زندگی کبھی نہیں چلتی ہے۔آرزوں ک اسلسلہ اور ہے اور قجاو قدر کا سلسلہ اور ہے اور یہی سلسلہ سچا ہے۔یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے پاس انسان کے سوانح سچے ہیں۔اسے کیا معلوم ہے کہ اس میں کیا کیا لکھا ہے،اس لئے دل کو جگ اجگا کر متوجہ کرنا چاہیے۔ فرمایا! افسوس کی بات ہے کہ عام طور پر مصائب کے آنے کی وجہ سے لوگوں کا عجب ونخوت دور نہیں ہوا۔میں سچ کہتا ہوں کہ یہ دور نہ ہوں گی۔جب تک لوگوں کی ضد اور آڑ دور نہ ہوگی۔میں دیکھتا ہوں کہ لوگ خدا تعالیٰ سے پوری مسالحت کے لئے تیار نہیں ہیں۔قحط کے دوران لوگوں نے محسوس نہیں کیا ۔ابتدا میں مکہ اور مدینہ کا فتویٰ بھی ڈرایا کرتا تھا ۔جب کوئی کہتا کہ مکہ معظمہ سے فتویٰ آیا ہے،تو لوگ ڈر جاتے تھے،لیکن اب مصائب کو دیکھ کر بھی نہیں ڈرتے۔میری رائے ہے کہ جب تک کہ لوگ کامل طور پر رجوع نہ کرین،تقدیر نہ بدلے گی۔ان اللہ لا یغیر ما بقوم حتیٰ یغیرو ا ما با نفسھم(الرعد:۱۲) ۱۵ جنوری ۱۸۹۸؁ء شیعہ مذہب کے عقائد فرمایا شیعہ مزہب اسلام کا سخت مخالف ہے۔اول۔شیعہ کا اعتقاد ہے کہ جبرائیل وحی لانے میں غلطی کھا گیا ہے۔دوم۔صحابہؓجو رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعاؤں کے بعد حاصل ہوئے تھے،ان کے نزدیک معاذ اللہ مسلمان نہ تھے۔سوم۔قرآن شریف جو اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب ہے۔اور جس کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ تعالیٰ کر چکا ہے۔شیعہ کے اعتقاد کے موافق قرآن شریف اصلی نہیں ہے۔امام مہدی