عُزیر نبی کی دوبارہ زندگی کا راز اور مسئلہ وفات وحیات مسیح ؑ مسیح علیہ السلام کی وفات کے منکر اپنے دلائل میں  حضرت اعزیرکی زندگی کا سوال پیش کرتے ہیں کہ وہ سو برس مر کر پھر زندہ ہوا۔ مگر یاد رہے کہ یہ احیاء بعد الاماتت ہے اور احیاء کی کئی قسمیں ہیں۔اول یہ کہ کوئی آدمی مرنے کے بعد ایسے طور پر زندہ ہو جاوے کہ قبر پھٹ جاوے اور وہ اپنا بوریا باندھنا ستر بستر اٹھا کر دنیا میں آجائے۔دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم کے ساتھ ایک نئی زندگی بخشے۔جیسے اہل اللہ کو ایک نئی زندگی دی جاتی ہے جس طرح پر ایک شخص نے خدا سے ڈر کر کہا تھا کہ میری راکھ اڑا دی جائے۔اس پر خدا تعالیٰ نے اس کو زندہ کیا۔یہ راکھ کا اکٹھا کرنا بھی ایک جسمانی زندگی تھی۔مرنے کے بعد جو زندگی ملتی ہے۔وہاں تو راکھ کا اکٹھا کرنا نہیں ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ سب کچھ ہوا،مگر اپنے گھر تو نہ آیا۔مولوی صاحب نے کہا تھا کہ تسلی کے لئے ایک بات باقی ہے کہ ہم تجھ کو لوگوں کے لئے نشان بنا دیں گے۔میں نے کہا تھا کہ یہ ضروری نہ تھا لوگوں کے سمجھے ہوئے کہ موافق نشان ہو اور ایسا ہو کہ قبر پھٹ جاوے اور مُردہ نکل آوے۔یہ غلط بات ہے۔ بعض آدمی حجۃ اللہ آیات اللہ کہلاتے ہیں۔بعض وجود ہی نشان ہوتے ہیں۔بعض کے مرنے کے بعد نشان قائم رہتے ہیں۔یہ بیان کرنا تھا کہ اس اعتراض کا منشاء کیا تھا جس راہ کو ہم نے اختیار کیا ہے ،اس کے خلاف ہے۔ہمارے مخالفوں کا مسیح کی نسبت تو یہ اعتقاد ہے کہ وہ زندہ ہی ااسمان پر گئے اور زندہ ہی واپس آئیں گے،عزیر کے قصے سے اس کو کیا تعلق اور کیا مشابہت ہے؟ یہ مشابہت تو تب ہوتی کہ اگر معترض کا یہ مذہب ہوتا کہ مسیح علیہ السلام قبر پھٹ کر نکلیں گے۔جبکہ ان کا یہ مذہب ہی نہیں تو پھر تعجب کی بات ہے کہ اس قصہ کو جو قیاس مع الفارق ہے،کیوں پیش کرتے ہیں؟ ان کے معتقدات میں تو یہ ہے کہ کوئی اور شخص مسیح کا ہم شکل بن کر پھانسی ملا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہی اسی جسم سمیت اور اسی لباس میں آسمان پر اٹھائے گئے اور پھر یہ بھی تو نہے بتلاتے کہ وہ آسمان پر بیٹھے کرتے کیا ہیں؟بہشت میں نجاری ہی کا کام کرتے اور بہشتوں کے لئے تخت بناتے۔خیر ہم کو اس سے بحث نہیں ہے،مگر جو نقشہ پیش کرتے ہیں اس کو عزیر کے قصے سے کیا تعلق اور نسبت ہے؟ غرض اس سلسلہ میں یعنی مسیح کے قصے میں عزیر کا قصہ داخل کرنا خلط مبحث ہے۔ہمارا یہ مذہب ہے کہ عزیر کے قصہ کو مسیح کے آنے نہ آنے سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ہاں رنگ سوال اور ہو تو اور بات ہے۔یعنی عزیر کیوں زندہ ہوا؟ہم اس قسم کی حیات کے منکر ہیں اور سارا قرآن اول و آخر تک منکر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جو تجویز بندوں کے لئے رکھی ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے فرشتوں اس کی کتابوں وغیرہ پر ایمان رکھ