بد عقیدگی اور بدعملی کے بارے میں مکمل ہدایتیں پیش کرکے فرمایا کہ :۔33 ۱ آج میں نے تمہارا دین کامل مکمل کردیا مگر کسی پہلے زمانہ میں جس میں ابھی طوفان ضلالت بھی جوش میں نہیں آیا تھا مکمل کتاب کیونکر انسانوں کو مل سکتی ہے۔
ماسوا اس کے یہ سراسر جھوٹ ہے کہ وید ابتدائے زمانہ کی کتاب ہے جو شخص صرف رگوید کے پہلے حصہ کو اوّل سے آخر تک پڑھے تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ جابجا وید خود اِس بات کا اقراری ہے کہ وہ پہلے زمانہ کی ہرگز کتاب نہیں ہے یہ رگوید اردو میں بمقام دہلی چھپ چکا ہے اور انگریزی میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے اور ہرایک شخص خواہ انگریزی خوان ہے یا اُردو خوان بآسانی اس کو پڑھ سکتا ہے۔
دوسری نشانی الہامی کتاب کی مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کی کہ وہ خلاف قانون قدرت نہ ہو مگر یہ نشانی بھی وید میں ہرگز پائی نہیں جاتی۔ ہم وید کی تعلیمات کے بارے میں ذیل میں چند نمونے لکھتے ہیں ناظرین خود سمجھ لیں کہ جس وید میں ایسے ایسے بیان ہیں کیا وہ خدا کے قانون قدرت کے مطابق ہے چنانچہ رگوید میں ایک یہ شرتی ہے۔ اے اندر کو سیکارشی کے پوتر جلدآ* اور مجھ رشی کو مالدار کردے۔ اس فقرہ کی شرح میں وید کے بھاشی کاروں نے لکھا ہے کہ کوسیکا کا بیٹا ویشوا متر تھا پھر اِندر اس کا بیٹا کیونکر بن گیا۔ اس کی وجہ سیانا وید کا بھاشیکار وہ قصہ بیان کرتا ہے جو وید کے تتمہ انوکر امیتکا میں درج ہے اوروہ یہ ہے کہ کوسیکا اشراتھا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کرکے کہ اِندر کی توجہ سے میرے گھر میں بیٹا ہوا تپ جپ اختیارکیا تھا جس تپ کے جلدو میں خود اِندر ہی نے اس کے گھر میں جنم لے لیا۔ اور چونکہ اِندر بموجب عقاید آریہ سماج والوں کے پرمیشر کا نام ہے اس سے معلوم ہوا کہ خود پرمیشر کوسیکارشی کی بیوی کے رحم میں داخلؔ ہوگیا تھا اور پیدا ہونے کے بعد
* بعض جگہ اس سے پہلے بجائے کو سیکارشی کے کشلّیا لکھا گیا ہے اور یہ سہو کاتب ہے پس گذشتہ مقامات میں جہاں اُس قصہ کے متعلق جو اوپر لکھا گیا ہے کشلّیاکا لفظ ہو اس کو کوسیکا سمجھ لینا چاہیئے ۔ منہ