ازپئے ہمدردیءِ دنیا مصیبت می کشند خادمان بے اُجرت اند و پردہ پوشانِ جہان از گروہِ اہل نخوت لا اوبالی* مے زیند بادشاہانِ دو عالم بے نیاز از حاسدان دل سپردن دلستان را سیرتِ ایشان بود جان دہند از بہرآن دلدار وقتِ امتحان اب ہم نشانوں کو اسی قدر پر ختم کرکے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بہت سی روحیں ایسی پیدا کرے کہ ان نشانوں سے فائدہ اُٹھاویں اور سچائی کی راہ کو اختیار کرؔ یں اور بغض اور کینہ کو چھوڑ دیں۔ اے میرے قادر خدا میری عاجزانہ دُعائیں سُن لے اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دُنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راستباز اورموحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔ اور تیرے رسول کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔ آمین اے میرے قادر خدا مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو ہر یک طاقت اور قوت تجھ کو ہے۔ اے قادر خدا ایسا ہی کر۔ آمین ثم آمین وَ اٰخِرُ دَعْوانا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ تَمَّتْ بِالخَیْر اِس کتاب کے ختم کرنے کے بعد ایک اور نشان مباہلہ کے رنگ میں اور دوسرا نشان پیشگوئی کے طور پر ظاہر ہوا جس سے دو سو۲۰۸ آٹھ نمبر نشانوں کا پورا ہوتا ہے۔ لہٰذا ان نشانوں کے لئے دو اور ورق کتاب میں بڑھانے پڑے وھذا من فضل ربّی انّ ربّی ذو الفضل العظیم ولہ الحمد فی الاولٰی والاٰخرۃ وھوالمولی الکریم۔ * درست لا ابالی ہے۔ (ناشر)