(انگریزی الفاظ اُردو میں) ٹو سٹیشن۔ بٹالہ فرام سٹیشن۔ کسولی ٹو پرسن۔ شیرعلی قادیان فرام پرسن۔ پیسٹیؤر سارِی نہ تھنگ کین بی ڈن فار عبد الکریم (ترجمہ) مقام بٹالہ از مقام کسولی بنام شیر علی قادیان از جانب پیسٹیؤر افسوس ہے کہ عبد الکریم کے واسطے کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا اور دفتر علاج سگ گزید گان سے ایک مسلمان نے متعجب ہو کر کسولی سے ایک کارڈ بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’سخت افسوس تھا کہ عبد الکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹا تھا اس کے اثر میں مبتلا ہو گیا مگر اس بات کے سننے سے بڑی خوشی ہوئی کہ وہ دُعا کے ذریعہ سے صحت یاب ہو گیا ایساموقعہ جانبر ہونے کا کبھی نہیں سنا یہ خدا کا فضل اور بزرگوں کی دعا کا اثر ہے۔ الحمدللہ۔ راقم عاجز عبد اللہ از کسولی۔‘‘ (۵) پانچواں نشان ایک شخص کا مباہلہ ہے یعنی اُس نے اپنے طور پر میری نسبت خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا اور بہت سی ناکردنی اور ناگفتنی باتیں میری طرف منسوب کرکے خدا تعالیٰ سے انصاف کا خواستگار ہوا تب وہ اس درخواست سے چند روز بعد ہی بعارضہ طاعون اس جہان سے انتقال کر گیا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ ایک شخص عبد القادر نام ساکن طالب پور پنڈوری ضلع گورداسپور میں رہتا تھا اور طبیب کے نام سے مشہور تھا اس کو مجھ سے سخت عناد اور بغض تھا اور ہمیشہ مجھے گندی گالیاں دیتا تھا پھر جب اس کی گندہ زبانی انتہا تک پہنچ گئی تب اُس نے مباہلہ کے طور پر ایک نظم لکھی جس کا وہ حصہ ہم اس جگہ چھوڑ دیتے ہیں جس میں اُس نے سخت سے سخت فسق و فجور کی باتیں میری طرف منسوب کی ہیں اور سعد اللہ لدھیانوی کے رنگ میں میرے چال چلن پر بھی تہمتیں لگائی ہیں اور بہت گندے الفاظ استعمال کئے ہیں اور ان شعروں کے سوا باقی چند شعر اس کے ہم اس جگہ نقل کر دیتے ہیں مگر اس کے بہت گندے شعروں سے اس کتاب کو پاک رکھتے ہیں اور ہم تمام تحریر اُس کی جس کے سر پر دو شعر میرے بھی لکھے ہیں اور کچھ اُس کی اپنی تحریر