نموؔ نہ مضمون مباہلہ از جانب مؤلف رسالہ ھذا بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم بعد حمد و صلٰوۃ میں عبداللہ الاحد الصمد احمد ولد میرزا غلام مرتضیٰ صاحب مرحوم (جو مؤلف کتاب َ براھین احمدیہ ہوں) حضرت خداوند کریم جل شانہٗ و عزاسمہٗ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اکثر حصہ اپنی عمر عزیز کا تحقیق دین میں خرچ کرکے ثابت کرلیا ہے کہ دنیا میں سچا اور منجانب اللہ مذہب دین اسلام ہے اور حضرت سیدنا و مولیٰنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم خدائے تعالیٰ کے رسول اور افضل الرسل ہیں اور قرآن شریف اللہ جل شانہٗ کا پاک و کامل کلام ہے جو تمام پاک صداقتوں اور سچائیوں پرُ مشتمل ہے اور جو کچھ اس کلام مقدس میں