انسانیت کی طرف کھینچ لائی پس تم ایسے برگزیدہ نبی کے تابع ہو کر کیوں ہمت ہارتے ہو تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ جو فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق و صفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں۔ تم ایک موت اختیار کرو تا تمہیں زندگی ملے اور تم نفسانی جوشوؔ ں سے اپنے اندر کو خالی کرو تا خدا اس میں اُترے۔ ایک طرف سے پختہ طور پر قطع کرو اور ایک طرف سے کامل تعلق پیدا کرو خدا تمہاری مدد کرے۔ اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ تعلیم میری تمہارے لئے مفید ہو اور تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اُس نور سے روشن ہو جو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔ آمین ثم آمین۔ یَا عِبَادَاللّٰہِ اُذَکِّرُکُمْ اَیَّامَ اللّٰہِ وَاُذَکِّرُکُمْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ۔3 333 ۱؂ ۔ فَلَا تُخْلِدُوْا اِلٰی زِیْنَۃِ الدُّنْیَا وَ زُوْرِھَا وَاتَّقُوا اللّٰہَ، 3۲؂۔3333 ۳؂ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔ پیشگوئی متعلق طاعون در نظم نشان اگرچہ نہ در اختیار کس بودست مگر نشان بدہم از نشان زِ دا دارم کہ آن سعید زِ طاعون نجات خواہد یافت کہَ جست و جُست پناہے بچار دیوارم مرا قسم بخداوند خویش و عظمت او کہ ہست این ہمہ از وحی پاک گفتارم چہ حاجت است بہ بحث دِگر ہمیں کافیست برائے آنکہ سیہ شد دلش زِ انکارم اگر دروغ براید ہرآنچہ وعدۂ من رواست گر ہمہ خیزند بہر پیکارم