وَ اِنْ یُّلْقِنِیْ خَصْمِیْ بِنَارٍ مُّذِیْبَۃٍٍ تَجِدْنِيْ سَلِیْمًا وَّ الْعَدُوُّ یُدَمَّرُ اور اگر میرا دشمن ایک گداز کرنے والی آگ میں مجھے ڈال دے۔ُ تو مجھے سلامت پائے گا اور دشمن ہلاک ہو گا وَ اَوْعَدَنِیْ قَوْمٌ لِّقَتْلِیْ مِنَ الْعِدَا فَاَدْ رَکَھُمْ قَھْرُ الْمَلِیْکِ وَخُسِّرُوْا اور بعض دشمنوں نے مجھے قتل کرنے کے لئے وعدہ کیا۔ پس خدا کے قہر نے ان کو پکڑ لیا اور وہ زیاں کا رہو گئے کَذَؔ الِکَ تَبْغِیْ قَھْرَ رَبٍّ مُّحََاسِِبٍ وَمَا اِنْ أَرَی فِیْکَ الْکَلَامَ یُُؤَثِّرُ اسی طرح تُو بھی خدائی حساب لینے والے سے قہر طلب کر رہا ہے اور میں نہیں دیکھتا کہ تجھ میں کلام اثر کرے بُعِثْتُ مِنَ اﷲِ الرَّحِیْمِ لِخَلْقِہٖ لِاُنْذِرَ قَوْمًاغَافِلِیْنَ وَاُخْبِرُ میں خدائے رحیم کی طرف سے اس کی مخلوق کیلئے بھیجا گیا ہوں۔ تاکہ میں غافلوں کو متنبّہ کروں اور ان کو خبر دوں وَ ذٰلِکَ مِنْ فَضْلِ الْکَرِیْمِ وَلُطْفِہٖ عَلٰی کُلِّ مَنْ یَّبْغِی الْصَّلَاحَ وَیَشْکُرُ اور میرا آنا خدائے کریم کا فضل ہے اور اس کا لُطف ان تمام لوگوں پر ہے جو صلاحیت کے طلب گار ہیں اور شکر کرتے ہیں اَرَی النَّاسَ یَبْغُوْنَ الْجِنَانَ نَعِیْمَھَا وَ اَحْلٰی اَطَاءِبْھَاالَّتِیْ لَا تُحْصَرُ میں لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ بہشت اور اس کی نعمتوں کے طلب گار ہیں اور بہشت کی وہ لذّات طلب کرتے ہیں جو اعلیٰ اور بے حد و پایاں ہیں وَ أَبْغِیْ مِنَ الْمَوْلٰی نَعِیْمًا یَّسُُُرُّنِیْ وَمَا ھُوَ اِلَّا فِیْ صَلِیْبٍ یَُّکَسَّرُ اور میری خواہش ایک مراد ہے جس پر میری خوشی موقوف ہے اور وہ خواہش یہ ہے کہ کسی طرح صلیب ٹوٹ جائے وَ ذٰلِکَ فِرْدَوْسِیْ وَ خُلْدِیْ وَ جَنَّتِیْ فَاَدْخِلْنِ رَبِّیْ جَنَّتِیْ اَنَا اَضْجَرُ یہی میرا فردوس ہے‘ یہی میرا بہشت ہے‘ یہی میری جنت ہے۔ پس اے میرے خدا ! میرے بہشت میں مجھے داخل کر کہ میں بے قرار ہوں وَ اِنِّیْ وَرِثْتُ الْمَالَ مَالَ مُحَمَّدٍ فَمَا اَنَا اِلَّا آلُہُ الْمُتَخَیَّرُ اور میں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے مال کا وارث بنایا گیا ہوں۔ پس میں اس کی آل برگزیدہ ہوں جس کو ورثہ پہنچ گیا وَکَیْفَ وَرِثْتُ و لَسْتُ مِنْ اَبْنَاءِ ہِ فَفَکِّرْ وَھَلْ فِیْ حِزْبِکُمْ مُّتَفَکِّرُ اور میں کیونکر اس کا وارث بنایا گیا جب کہ میں اس کی اولاد میں سے نہیں ہوں‘ پس اس جگہ فکرکر کیا تم میں کوئی بھی فکر کرنے والا نہیں؟