وَقَدْ جَاءَ فِی الْقُرْآنِ ذِکْرُ فَضَاءِلِیْ وَ ذِکْرُ ظُھُوْرِیْ عِنْدَ فِتْنٍ تُثَوَّرُ اور میرے فضائل کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔ اور میرے ظہور کا ذکر بھی پُر آشوب زمانہ میں ہونا لکھا ہے وَمَا اَنَا اِلاَّ مُرْسَلٌ عِنْدَ فِتْنَۃٍ فَرُدَّ قَضَاءَ اﷲِ اِنْ کُنْتَ تَقْدِرُ اور میں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔ پس خدا کے حکم کو تُو بدل دے اگر تجھے قُدرت ہے تَخَیَّرَنِی الرَّحْمَانُ مِنْ بَیْنِ خَلْقِہِ لَہُ الْحُکْمُ یَقْضِیْ مَایَشَاءُ وَ یَاْمُرُ خدا نے مجھے اپنی مخلوقات میں سے چُن لیا ہے۔ حکم اسی کا حکم ہے جو چاہے کرے وَ وَاﷲِ مَا اَفْرِیْ وَاِنِّیْ لَصَادِقٌ وَ اِنَّ سَنَا صِدْقِیْ یَلُُُُوْحُ وَ یَبْھَرُ اور بخدا مَیں مُفتری نہیں۔ مَیں سچا ہوں۔ اور میری سچائی کی روشنی چمک رہی ہے تَرَاءَ تْ لَنَا کَالشَّمْسِ صَفْوَۃُ اَمْرِنَا وَ اَرْوَتْ حَدَاءِقْنَاعُیُوْنٌ تُنَضِّرُُ آفتاب کی طرح ہمارے امر کی صفائی ظاہر ہو گئی۔ اور ہمارے باغوں کو اُن چشموں نے سیراب کیا جو ترو تازہ کر دیتے ہیں تَکَدَّرَ مَاءُ السَّابِقِیْنَ وَعَیْنُنَا اِلٰی ٰاخِرِ الْاَیَّامِ لَا تَتَکَدَّرُ دوسروں کے پانی‘ جو اُمّت میں سے تھے‘ خشک ہو گئے مگر ہمارا چشمہ آخری دِنوں تک کبھی خشک نہیں ہو گا اِذَا مَا غَضِبْنَا یَغْضَبُ اﷲُ صَاءِلًا عَلٰی مُعْتَدٍ یُّؤْذِیْ وَ بِالسُّوْءِ َ یجْھَرُ جب ہم غضبناک ہوں تو خدا اس شخص پر غضب کرتا ہے۔ جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور کھلی کھلی بدی پر آمادہ ہوتا ہے وَ یَاْتِیْ زَمَانٌ کَاسِرٌ کُلَّ ظَالِمٍ وَھَلْ یُہْلَکَنَّ الْیَوْمَ اِلَّا الْمُدَمَّرُ اور وہ زمانہ آ رہا ہے کہ ہر یک ظالم کو توڑے گا اور کوئی ہلاک نہ ہو گا مگر وہی جو پہلے سے ہلاک ہو چکا وَ اِنِّیْ لَشَرُّ النَّاسِ اِنْ لَّمْ یَکُنْ لَّھُمْ جَزَاءَ اِھَانَتْھِمْ صَغَارٌ یُّصَغِّرُ اور میں بدتر انسانوں کاہوں گا۔ اگر اہانت کرنے والے اپنی اہانت نہیں دیکھیں گے وَ ؔ وَاﷲِ اِنِّیْ مَاادَّعَیْتُ تَعَلِّیًا وَ اَبْغِیْ حَیَاۃً مَّا یَلِیْھَا التَّکَبُّرُ اور بخدا! میں نے تعلّی کی راہ سے دعویٰ نہیں کیا اور میں ایسی زندگی چاہتا ہوں جس پر تکبّر کا سایہ ہی نہ ہو وَقَدْ سَرَّنِیْ اَنْ لَّا یُشَارَ بِاِصْبَعٍ اِلَیَّ وَاُلْقٰی مِثْلَ عَظْمٍ یُعَفَّرُ اور میری یہ خوشی رہی کہ میری طرف انگلی کے ساتھ اشارہ نہ کیا جاوے اور میں ایسا پھینک دیا جاؤں جیسا کہ ایک ہڈی خاک آلودہ