جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دُنیا پر ظاہر ہو چکیں ہزارہا اُن کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے
لا تیئس من روح اللّٰہ الا ان روح اللّٰہ قریب۔ الا ان نصراللّٰہ قریب۔ یاتیک من کل فج عمیق۔ یأتون من کل فج عمیق۔ ینصرک اللّٰہ من عندہ ۔ ینصرک رجال نوحی الیہم من السماء ۔ لا مبدل لکلمات اللّٰہ۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمدیہ مطبوعہ ۱۸۸۰ ء و ۱۸۸۲ ء سفیر ہند پریس امرتسر۔ ترجمہ۔ خدا کے فضل سے نوامید مت ہو یعنی یہ خیال مت کر کہ کوئی میری طرف التفات نہیں کرتا اور نہ کوئی میری نصرت کرتا ہے یہ بات سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے خبردار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔ وہ مدد ہر ایک ایسی راہ سے تجھے پہنچے گی کہ کبھی بند نہیں ہو گا اور لوگ ہر یک راہ سے آتے رہیں گے جو بند نہیں ہو گا بلکہ لوگوں کے چلنے سے عمیق ہوتا رہے گا یعنی لوگ ہر ایک راہ سے بکثرت تیرے پاس آئیں گے یہاں تک کہ راہیں عمیق ہو جائیں گی۔ یہ استعارہ اس منشاء کے ادا کرنے کے لئے ہے کہ سلسلہ رجوع خلائق کا کبھی بند نہیں ہو گا اور یہ اُس زمانہ کی پیشگوئی ہے جبکہ مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا مگر شاذونادر جو صرف چند ابتدائی زمانہ کے تعارف والے تھے اور نہ گورنمنٹ کو میری طرف کچھ
اس پیشگوئی کا بیان کرنا اور پھر پورا ہونا براہین احمدیہ کی شہادت سے ثابت ہے کیونکہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں یہ پیشگوئی مندرج ہے اور براہین احمدیہ وہ کتاب ہے جو قریباً بائیس برس سے ملک میں شائع ہو گئی ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ جب میں گوشہء تنہائی میں پڑا ہوا تھا نہ مہمان تھے اور نہ کوئی مہمان خانہ تھا ۔ اس واقعہ کو تمام یہ قصبہ جانتا ہے۔