نَحْمَدُہٗ وَ نُصلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ
*
۱
۲
یہ لوگ ارادہ کر رہے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے مُنہ کی پھونکوں سے
بجھا دیں اور خدا تو باز نہیں رہے گا جب تک کہ اپنے
نورکو پورا نہ کرے اگرچہ کافر لوگ
کراہت ہی کریں
ہم نے طاعون کے بارے میں جو رسالہ دافِعُ البَلاء لکھا تھا اُس سے یہ غرض تھی کہ تا لوگ متنبہ ہوں اور اپنے سینوں کوپاک کریں اور اپنی زبانوں اور آنکھوں اور کانوں اور ہاتھوں کو ناگفتنی اور نادیدنی اور ناشنیدنی اور ناکردنی سے روکیں اور خدا سے خوف کریں تا خدا تعالیٰ اُن پر رحم کرے اور وہ خوفناک وَبا جو اُن کے مُلک میں داخل ہوگئی ہے دُور فرماوے۔ مگر افسوس کہ شوخیاں اور بھی زیادہ ہو گئیں اور زبانیں اور بھی دراز ہو گئیں۔ اُنہوں نے ہمارے مقابل پر اپنے اشتہاروں میں کوئی بھی دقیقہ ایذا اور سبّ و شتم کا اُٹھا نہیں رکھا اور کسی قسم کی ایذاسے دستکش نہیں ہوئے مگر اُسی سے جس تک ہاتھ نہیں پہنچ سکا۔ *** اور سبّ و شتم میں وہ ترقی کی کہ شیعہ مذہب کے لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ شیعہ نے تو اپنے خیال میں *** بازی کے فن کو حرف الف سے