نام آسمان پر احمد ہوگا اور وہ حضرت مسیح کے رنگ میں جمالی طور پر دین کو پھیلائے گا ایسا ہی یہ آیت3 ۱؂ اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب اُمت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہوگا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہوگا۔ اب ہم بطور نمونہ چند الہامات دوسری کتابوں میں سے لکھتے ہیں۔ چنانچہ ازالہ اوہام میں صفحہ۶۳۴ سے اخیر تک اور نیز دوسری کتابوں میں یہ الہام ہیں جعلناک المسیح ابن مریم۔ ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سُنا ۔سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور پھر ایک اور الہام ہے اور وہ یہ ہے الحمدللّٰہ الذی جعلک المسیح ابن مریم۔ انت الشیخ المسیح الذی لایُضاع وقتہ۔ کمثلک درّ لا یُضاع۔ یعنی خدا کی سب حمد ہے جس نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جاوے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا اور پھر فرمایا لنحیینک حیٰوۃ طیّبۃ ثمانین حولًا اوقریبًا من ذالک۔ وترٰی نسلًا بعیدًا مظھرالحق والعلا کانّ اللّٰہ نزل من السماء۔ یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے۔ اسی۸۰ برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ اور توایک دُور کی نسل دیکھے گابلندی اور غلبہ کا مظہر گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر فرمایا یأتی قمرالانبیاء وامرک یتاتّٰی ماانت ان تترک الشیطان قبل ان تغلبہ۔ الفوق معک والتحت مع اعدائک۔ یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تو کامیاب ہو جائے گا تو ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اس پر غالب ہو اور اوپر رہنا تیرے حصہ میں ہے اور نیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصے میں اور پھر فرمایا انّی مھین من اراد اھانتک۔ وما کان اللّٰہ لیترکک حتّی یمیز الخبیثؔ من الطیّب۔ سبحان اللّٰہ انت وقارہ۔ فکیف