ضمیمہؔ نمبر ۳ منسلکہ کتاب تریاق القلوب ژ حضور گورنمنٹ عالیہ میں ایک عاجزانہ درخواست جبکہ ہماری یہ محسن گورنمنٹ ہرایک طبقہ اوردرجہ کے انسانوں کی بلکہ غریب سے غریب اور عاجز سے عاجز خدا کے بندوں کی ہمدردی کر رہی ہے یہاں تک کہ اس ملک کے پرندوں اورچرندوں اور بے زبان مویشیوں کے بچاؤکے لئے بھی اس کے عدل گستر قوانین موجود ہیں اور ہر ایک قوم اور فرقہ کو مساوی آنکھ سے دیکھ کر اُن کی حق رسی میں مشغول ہے تو اِس انصاف اور داد گستری اور عدل پسندی کی خصلت پر نظر کرکے یہ عاجز بھی اپنی ایک تکلیف کے رفع کے لئے حضور گورنمنٹ عالیہ میں یہ عاجزانہ عریضہ پیش کرتا ہے اور پہلے اِس سے کہ اصل مقصُود کو ظاہرکیاجائے اِس محسن اور قدرشناس گورنمنٹ کی خدمت میں اس قدر بیان کرنا بے محل نہ ہوگا کہ یہ عاجز گورنمنٹ کے اُس قدیم خیرخواہ خاندان میں سے ہے جس کی خیرخواہی کا گورنمنٹ