مایُعْبد فی دیور الضالین۔ ففکّروا فی انفسکم أ تجعلون رزقکم انّکم تکذبون الصادقین۔ انّکم کفرتم بمسیح اللّٰہ وآیاتہ وما کان لکم ان تتکلموا فیہ وفیھا الّا خائفین۔ رُومی سلطنت کے ایک معزز عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو پیشگوئی اشتہار ۲۴ ؍ مئی ۱۸۹۷ ؁ء اور اشتہار ۲۵؍ جون ۱۸۹۷ ؁ء میں درج ہے وہ کامل صفائی سے پوری ہوگئی۔ میں نے اپنے اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ؁ء میں یہ پیشگوئی شائع کی تھی کہ رُومی سلطنت میں جس قدر لوگ ارکانِ دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے کچھ اختیار رکھتے ہیں اُن میں ایسے لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مضر