3*۔ اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تامیرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اِسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور اِس جگہ یاد رہے کہ یہ قرآن شریف میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نسبت علماء محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہوگی۔ سو جس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گذر گئے ہیں کسی نے ان میں سے اپنے تئیں اِس پیشگوئی کامصداق نہیں ٹھہرایا اور نہ یہ دعوٰی کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا کامجھ کو اپنے حق میں الہام ہوا ہے۔ لیکن جب میرا وقت آیا تو مجھ کو یہ الہام ہوا اورمجھ کو بتلایا گیا کہ اِس آیت کا مصداق تو ہے اور تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی زمانہ میں دین اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر ثابت ہوگی۔ چنانچہ یہ کرشم ۂ قدرت مہوتسو کے جلسہ میں ظہور میں آچکا اور اِس جلسہ میں میری تقریر کے وقت بمقابل تمام تقریروں کے ہر ایک فرقہ کے وکیل کوطوعاً یا کرہاً اقرار کرنا پڑا کہ بیشک دین اسلام اپنی خوبیوں کے ساتھ ہر ایک مذہب سے بڑھا ہوا ہے اور پھر اسی پر کفایت نہیں ہوئی بلکہ خدا تعالیٰ نے میری تحریروں کے ساتھ ہر ایک فرقہ پر اتمام حجت کی۔ ہندوؤں کے مقابل میں نے کتاب براہین احمدیہ اور سرمہ چشم آریہ اور آریہ دھرم ایسی کتابیں تالیف کیں جن سے ہر ایک طالبِ حق پر بخوبی کھل گیا کہ ہندو مذہب جس کی وید پر بنا قرار دی گئی ہے ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے بلکہ وہ ایسے خلافِ حق عقائد کا مجموعہ ہے جن میں نہ خدا تعالیٰ کی عزت اور عظمت اور قدرت کا کچھ پاس کیا گیا ہے اور نہ انسانی طہارت اور پاکیزگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ میں نے ان کتابوں میں خود آریوں کے اقرار سے ثابت کردیا ہے کہ ان کے مذہب کے رو سے اِس عالم کا کوئی ایسا خالق نہیں ہے
* ترجمہ۔ وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا وہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ منہ