ہونا اشارہ کرتا ہے کہ قاتل کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا اور نہ اس کو کوئی دیکھے گا۔اور بلیدان ہونے کے بعد آندھی کا آنا عالم الغیب کے سواکون جانتا ہے؟ اور گو سالہ کی طرح آواز بعد القتل کا کہنا انسانی معلومات سے نہیں ہوسکتا۔ اس پیشین گوئی کی صداقت میں جو کچھ تحریر کیا جائے وہ بالکل تھوڑا ہوگا۔ اس کا ایک ایک پہلو ایک بڑا نشان عظیم الشان خدائی طاقت کا بڑا بھارا شاہد عادل ہے۔ ۷ غلام محمد صاحب ضلعدار نہر ڈویژن انہار شاہ پور لیکھرام کے قتل کی بابت مرزا صاحب کی کوئی سازش نہیں وہ بموجب پیشین گوئی مرزا صاحب اپنی بدزبانی کے سبب سزا کو پہنچا اور پیشین گوئی پوری ہوئی۔ فقط ۔ دستخط ۸ گل محمد صاحب دوم مدرس ہائی سکول بھیرہ مرزا صاحب کی پیشینگوئی متعلق لیکھرام ایسی پوری ہوئی جیسی آتھم والی اپنے دوسرے پہلو میں پوری ہوئی تھی۔ ایسی پیشگوئی میں سازش کا ہونا بعید از قیاس و انصاف ہے۔ مرزا کی اِس میں کوئی سازش نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔دستخط ۹ احمد الدین صاحب مدرس عربی بورڈ ہائی سکول بھیرہ ضلع شاہ پور میری رائے ناقص میں جناب میرزا صاحب موعود مسیح کی پیشین گوئی دربارہ قتل لیکھرام نہایت صحیح اور پورے طور سے ثابت ہوئی ہے نیز اس میں حضور علیہ السلام کی کوئی سازش