قتل کرنا ان واقعات کا ایک وقت پر پورا ہو جانا بشری طاقتوں سے بالکل ناممکن او ر خارج ہے۔ ایسی سچی خدائی طاقت کا انکار ناپاک روحوں کا کا م ہے۔ فقط
۴ ؔ
شیخ فضل الٰہی صاحب
سکنہ بھیرہ آنریری مجسٹریٹ درجہ دوم و رئیس ہوجن
میرے خیال میں مرزا صاحب کی سازش سے لیکھرام قتل نہیں ہوا۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ پیشین گوئی جناب مرزا صاحب کی اِس بارہ میں عمدہ صادق ہوئی ہے۔ دستخط بقلم خود
۵
شیخ غلام نبی صاحب
سکنہ بھیرہ
سابق وزیر
ریاست لسبیلہ
میرے خیال میں پیشین گوئی جناب مرزا صاحب نسبت قتل لیکھرام پوری ہوئی۔ میری رائے میں مرزا صاحب کی کوئی سازش نہیں ہے۔ دستخط بقلم خود
۶
محمد دین صاحب حکیم
ساکن شیخ پور ہ
ضلع شاہ پور
تحصیل بھیرہ
پیشینگوئی جس کے بارہ میں لیکھرام بعید العہد زمانہ سے درخواست کرتا رہا تھا۔ اور مرزا صاحب نے جب لیکھرام کو واجب الاستحقاق پیشگوئی کا پایا تو باری تعالیٰ کی بارگاہ عالی میں دُعا کی۔ الہاماً حکم ہوا کہ بمیعاد چھ سال بقید جہات ثمانیہ لیکھرام مذکور کو سنایا جائے۔ ۶؍تاریخ اور یوم بعد العید چھٹے سال پہلے کہہ دینا انسانی طاقت سے خارج ہے کیا کوئی بشریقین کرسکتا ہے کہ ۶ ؍ تاریخ یوم بعد العید کو ہوا کرتی ہے؟ اور فرشتہ کا قاتل