آخرت کو ہوگی وہ بھی عطا فرماوے اور اس کو خوش رکھے اور ابدی خوشی پانے کے لئے اس کے لئے سامان مہیاکرے اور اپنے فرشتوں کو حکم کرے کہ تا اس مبارک قدم ملکہ معظمہ کو کہ اس قدر مخلوقات پر نظر رحم رکھنے والی ہے اپنے اس الہام سے منوّر کریں جو بجلی کی چمک کی طرح ایک دم میں دل میں نازل ہوتااور تمام صحن سینہ کو روشن کرتا اورفوق الخیال تبدیلی کر دیتا ہے یا الٰہی ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کو ہمیشہ ہر ایک پہلو سے خوش رکھ اور ایسا کر کہ تیری طرف سے ایک بالائی طاقت اس کو تیرے ہمیشہ کے نوروں کی طرف کھینچ کر لے جائے اور دائمی اور ابدی سرور میں داخل کرے کہ تیرے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور سب کہیں کہ آمین۔ الملتمس خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ ۔(پنجاب ۲۰ ؍ اگست ۱۸۹۹ء