کرلن کے بیٹے قبائل کرلن کے بیٹے قبائل خٹکؔ خٹکی زاز زازی سور سوری باب بابی آفرید آفریدی بنگنیش بنگنیشی طور طوری لنڈیپور لنڈیپوری تَمَّ کَلامُہٗ اور کتاب مخزن افغانی تالیف خواجہ نعمت اللہ ہراتی بعہد جہانگیر شاہ تالیف شدہ ۱۰۱۸ ؁ ہجری جس کو پروفیسر برنہارڈ ڈورن (خارکو یونیورسٹی) نے بمقام لندن ترجمہ کر کے ۱۸۳۶ ؁ء میں شائع کیا ہے اس کے مفصلہ ذیل ابواب میں یہ بیان ہے۔ باب اول میں بیان ’’تاریخ یعقوب اسرائیل ہے جس سے اس (افغان) قوم کا شجرہ نسب شروع ہوتا ہے۔ باب دوم میں مضمون تاریخ شاہ طالوت ہے۔ یعنی افغانوں کا شجرہ نسب طالوت سے ملایا گیا ہے۔ صفحہ ۲۲ و۲۳ میں لکھا ہے کہ طالوت کے دو بیٹے تھے۔ برخیاہ اور ارمیاہ۔ برخیاہ کا بیٹا آصف تھا اور ارمیاہ کا افغان۔ اور صفحہ ۲۴ میں لکھا ہے کہ افغان کے ۲۴ بیٹے تھے اور افغان کی اولاد کے برابر کوئی اور اسرائیلی قبیلہ میں نہ تھا۔ اور صفحہ ۶۵ میں لکھا ہے کہ بخت نصر نے تمام شام پر قبضہ کر لیا اور اقوام بنی اسرائیل کو جلا وطن کر کے غور، غزنی، کابل، قندہار اور کوہ فیروز کے کوہستانی علاقوں میں لا بسایا جہاں خاص کر آصف اور افغان کی اولاد رہ پڑی۔ معتبر تواریخ مثلًا تاریخ طبری، مجمع الانساب، گزیدہ جہاں کشائی، مطلع الانوار، معدن اکبر سے خلاصہ کر کے یہ کتاب بنائی گئی ہے۔ (دیکھو صفحہ۳ دیباچہ از مصنف)