ولکن قست قلوبہم فصاروا کالعمین.أیہا الناس۔ لم تکفرون بآیات اللّٰہ وقد رأیتموہا بأعینکم۔ ألیس فیکم رشید أمین۔ وإنکم سخرتم من عبد اللّٰہ المأمور، وکدتم تقتلونہ بالسیف المشہور، ولکن اللّٰہ ألقٰی علیکم رعب السلطنۃ، ولولا ہذہ لسطوتم علی عباد اللّٰہ المرسلین، وقد تبین الحق فسوّلت لکم أنفسکم معاذیر وما أمعنتم کالخاشعین، فنفوّض أمرنا إلی اللّٰہ وہو أحکم الحاکمین
اُن کے دل سخت ہو گئے سو وہ اندھوں کی طرح ہو گئے۔
اے لوگو ! کیوں خد اتعالیٰ کے نشانوں سے انکا ر کرتے ہواور تم نے ان کو بچشم خود دیکھا ۔ کیا تم میں کوئی بھی رشید نہیں ۔ اور تم نے خدا کے بندۂ مامور سے ٹھٹھا کیا اور قریب تھا کہ تم اس کو تلوار سے قتل کر دیتے مگر خدا نے تم پر سلطنت کا رعب ڈالا۔ اور اگر یہ سلطنت نہ ہوتی تو تم خدا کے مرسلوں پر حملہ کرتے۔ اور حق کھل گیا اور تم نے ناحق عذر تراشے اور کچھ غور نہیں کی ۔ سو ہم خداتعالیٰ کی طرف اپنے کام کو سپر د کرتے ہیں اور وہ احکم الحاکمین ہے ۔ فقط
ومظفر خواہندبود۔ آیا ایشاں میخواہند کہ پنجہ باپنجۂ خدا بز نند۔ امر واضح و آشکار بودولے دلہا شاں سخت و دیدہ شاں کورشد مردمان چراانکار برنشانہائے خدا دارید۔ حال آنکہ بچشم سر مشاہدہ کر دید چہ نفسے درمیانۂ شما جامۂ رشد و صلاح در برندارد۔ برمامور خدا خندہا زدہ اید و نزدیک بود کہ بہ تیغش سر از تن جدا میکر دید اگر چنانچہ ۔۔۔ سطوت سلطنتِ برطانیہ نبودے۔ لاریب اگر سایۂ این دولت نمی بود دقیقے از دقائق حملہ کردن بر مر سلان الٰہی فرو نمی گذاشتیدحق آشکار شد ولے عذر ہائے باطل بر بافتیدو اندیشہ درکار نکردید۔ پس زمام کارہا دردست خدامی سپاریم و در جمیع امور رجوع باو می آریم و ہواحکم الحاکمین ۔تمت
راقم میرزا غلام احمد القادیانی ضلع گورد اسپور پنجاب
۲۰ ؍نومبر۱۸۹۸ ء