جواب دیں اور یقین رکھیں کہ گورنمنٹ ہر ایک مظلوم کی تائید کرنے کو طیار ہے۔ اسی مقدمہ کا نمونہ عقلمندوں کے لئے کافی ہے کہ کیونکر حکام کی عدالت اور انصاف پسندی نے پادریوں کی ایک کثیر جماعت کو ان کے مقاصد سے محروم اور ناکام رکھا۔ سو یہی نصیحت ہے کہ اپنے طور پر کوئی اشتعال اور کوئی سختی ظاہر مت کرو اور کسی آزار اٹھانے کے وقت حکام سے استغاثہ کرو اور اگر معاف کرو اور درگذر اور صبر سے کام لو تو یہ تمہارے لئے استغاثہ کی نسبت بہتر طریق ہے کیونکہ مقدمات اٹھانا اور نالشیں کرتے پھرنا ان لوگوں کی شان کے لائق نہیں ہے جو ایک بڑا حصہ اخلاق کا اپنے اندر رکھتے ہیں۔ فقط یکم رمضان المبارک ۱۳۱۵ ؁ھ راقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان جائیں گے اور بباعث ریل اونٹ بیکار ہو جائیں گے*۔اور فصوص الحکم میں شیخ ابن العربی اپنا ایک کشف یہ لکھتے ہیں کہ وہ خاتم الولایت ہے اور توام پیدا ہوگا۔ اور ایک لڑکی اس کے ساتھ متولّد ہوگی اور وہ چینی ہوگا یعنی اس کے باپ دادے چینی ممالک میں رہے ہوں گے سو خداتعالیٰ کے ارادے نے ان سب باتوں کو پورا کر دیا۔ میں لکھ چکا ہوں کہ میں توام پیدا ہوا تھا اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی اور ہمارے بزرگ سمرقند میں جو چین سے تعلق رکھتا ہے رہتے تھے۔ بالآخر یہ بھی لکھنے کے لائق ہے کہ اب تک جو کتابیں میں نے تالیف کر کے شائع کیں وہ بہ تفصیل ذیل ہیں:۔ براھین احمدیہ۔ سرمہ چشم آریہ۔ شحنہ حق۔ فتح اسلام۔ توضیح مرام۔ ازالہ اوھام۔ آسمانی فیصلہ۔ نشان آسمانی۔ آئینہ کمالات اسلام۔ تحفہ بغداد۔ اتمام الحجۃ۔ سرالخلافۃ۔ انوارالاسلام۔ کرامات الصادقین۔ حمامۃ البشرٰی۔ برکات الدعا۔ نورالحق۔ ضیاء الحق۔ نورالقرآن۔ ست بچن۔ آریہ دھرم۔ انجام آتھم۔ شہادۃ القرآن۔ سراج منیر۔ حجۃ اللّٰہ۔ تحفہ قیصریہ۔ جواب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا۔ رسالہ استفتاء۔ تقریر جلسہ مھوتسو۔ مباحثہ جنگ مقدس۔ دیگر مباحثات کی تقریریں۔ اشتہارات وغیرہ۔ منہ * دیکھو منتخب کنزالعمال جلد ششم صفحہ ۶۰ جو حاشیہ مسند امام احمد پر ہے بعد ابواب مہدی و عیسیٰ موعود وغیرہ۔ اوراگر یہ کتاب میسر نہ ہو تو رسالہ چہل حدیث مؤلّفہ اخوی مکرم مولوی محمد احسن صاحب کا مطالعہ کرو جو عنقریب طبع ہوگا۔ منہ