۷۵ ہاں پیمانہ زمانہ مقصر اور پورا کر کے پوپ اور محمدپر بھی یہ خبریں (متعلقہ دجال) درست آتی ہیں۔ اور شرح مکاشفات میں دکھلایا گیا ہے کہ دین پوپی اور محمدی ایک ہی اژدہا (شیطان) کے دو جباڑے ہیں۔ ۱۲۳ تا ۱۳۱ (کتاب مکاشفات میں جو ٹڈی کا ذکر ہے جو سبزے کو کھا جائے گی اور ان ٹڈیوں کے بادشاہ کا نام ہلاکو یعنی ہلاکت لانے والا لکھا ہے۔ وہاں ہلاکو سے مراد نبی عرب اور ٹڈی اس کا لشکر بتایا گیا ہے نیز ہمارے رسول اکرم پر (بصفحہ ۱۲۶) شرک ؔ کا الزام دیا ہے)۔ ۱۳۲ اور ایک اور جھوٹا نبی بھی ہے بلاتعریف بلفظ وہ کے اس سے اشارہ بطرف بدعت محمدی کے ہے۔ ۱۴۴و۱۴۵ کھلے کھلے الفاظ میں بانی اسلام کو ایک دجّال کہا ہے۔ و۱۹۶ جس کی بدعت کے خاتمہ پر صلح موعود ہونیوالی ہے۔ کتاب محمد کی تواریخ کا اجمال مصنفہ پادری ولیم از ریواڑی۔ مطبوعہ کرسٹین مشن ریواڑی ۱۸۹۱ ؁ء صفحہ اس تمام کتاب کا کوئی صفحہ اور سطر خالی نہیں جو سخت سے سخت اشتعال آمیز اور مکروہ الفاظ اپنے اندر نہیں رکھتی۔ ۱و ۲و ۳و ۴و ۵ و۶و ۷ ہمارے رسول اکرم کو ڈاکوؤں کا سرغنہ۔ لٹیرا۔ ڈاکو۔ خفیہ بندش۔سازش سے قتل کرانے والا۔ دغابازی کی چال چلنے والا۔ ظاہر کیا ہے۔ ۴ اتفاق سے جو اس کی (زینب) خوبصورتی پر محمد کی نظر پڑی دل میں عشق بد پیدا ہوا۔ اس بدخواہش کو پورا کرنے کے واسطے فورًاآسمان سے اجازت منگالی۔۔۔ محمد کے لئے ہر وقت اور ہر کام کے واسطے خواہ نیک ہو خواہ بد ہو خواہ چھوٹا ہو