ہے ؔ چشمۂ ہدایت جس کو ہو یہ عنایت
یہ ہیں خدا کی باتیں ان سے ملے ولایت
یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
قرآں کو یادرکھنا پاک اعتقاد رکھنا
فکرِ معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا
اکسیر ہے پیارے صدق و سداد رکھنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
ٰامِیْن
اشعار حافظ احمد اللہ خان صاحب
لبوں پر جسکے جاری یہ کلام پاک رحماں ہے
رگ و ریشہ میں اسکے نور اس خالق کا پنہاں ہے
تعجب ہے کہ لوگوں کو کلام اللہ کے ہوتے
ہوا و حرص نفسانی سے اے بی سی کا خفگان ہے
ہے اس میں ذکر اگلوں کا خبر ہے اس میں پچھلوں کی
خصومت میں اسی کا قول فیصل ہے یہ فرقاں ہے
فتن جس وقت ہوتے ہیں اندھیری رات کی مانند
یہ اس اندھیر میں مہر درخشاں ماہ تاباں ہے
عرب کے وحشیوں کو کر دیا اس نے شہ دوراں
عرب کیا کل زمانہ پر اسی کا فضل و احساں ہے
حقائق اور معارف وہ امام وقت نے کھولے
تغافل جس نے قرآں سے کیا تھا اب وہ حیراں ہے
مقدم اسکے پڑھنے کو کرو تم سب کتابوں پر
کہ ہر اک خیر و برکت کا یہیں موجود ساماں ہے
ہوا باہر جو قرآں کا عمل اس پر کیا جس نے
بلاشک دوجہاں میں وہ بڑا محمود انساں ہے
یہیں کھلتے ہیں عقدے آکے قرآں اور حدیثوں کے
وہ آئے قادیاں میں جسکے دل میں کوئی ارماں ہے
اشتہار کتب :۔ مفصلہ ذیل کتب بھی علاوہ اس رسالہ کے مشتہر کے پاس برائے فروخت موجود ہیں جو بذریعہ وی پی یا پیشگی قیمت نقد آنے پر روانہ کی جاتی ہے ہیں۔ 3 ایقاظ النائمین، 3 شہادۃ القرآن، 3 نورالقرآن حصہ ۱، رسالہ ست بچن، آریہ دھرم۔ پچاس درخوستوں کے آنے پر بار ثانی طبع کرایا جاویگا۔دس کی درخواستیں آچکی ہیں۔
المشتھر
ڈاکٹر عباداللہ ایم۔ بی کڑہ جیمل سنگھ امرتسر