اشتہار انعامی ایک ہزار روپیہ میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوتِ ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار* روپیہ بطور انعام دوں گا۔ مَیں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہو گا۔ مَیں ایسے ثالث کے پاس روپیہ جمع کرا سکتا ہوں جس پرفریقین کا اِطمینان ہو اس فیصلہ کے لئے غیر منصف ٹھہرائے جائیں گے۔ درخواستیں جلد آنی چاہئیں۔