اور ؔ چار دن تک جان کندن کا سخت عذاب اٹھا کر دائمی عذاب کے زندان میں جا پڑا۔ پادری وائٹبریخت کو اگر خدا کا خوف ہے تو اب سمجھ سکتا ہے کہ ہم دونوں یعنی آتھم اور اس راقم میں سے کون *** تھا۔
اب اس قصہ کے لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ پادری وائٹ بریخت نے بھی چاہا تھا۔ کہ جھوٹے پر *** ہو سو چونکہ آتھم جھوٹا تھا اس لئے اس پر *** پڑگئی۔ سو اسی لئے میں کہتا ہوں کہ آتھم کے معاملہ میں کسی پادری صاحب یا کسی اور عیسائی کو شک ہے اور خیال کرتا ہو کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تو لازم ہے کہ مجھ سے مباہلہ کرے۔
اور *** کا مفہوم اپنے مخالفوں کے لئے خود یسوع نے بھی استعمال کیا ہے کیونکہ واویلا یہودیوں پر یسوع کے کلام میں آیا ہے اور واویلا اور *** ایک ہی چیز ہے اور یسوع نے مخالفوں کے
اور پہلی کتابوں کی شہادتوں کی نظیریں موجود ہیں کہ وعید کی پیشگوئی میں گو بظاہر کوئی بھی شرط نہ ہو تب بھی بوجہ خوف تاخیر ڈال دی جاتی ہے۔ تو پھر اس اجماعی عقیدہ سے محض میری عداوت کے لئے منہ پھیرنا اگر بدذاتی اور بے ایمانی نہیں تو اور کیا ہے۔ فیصلہ تو آسان ہے احمد بیگ کے داماد سلطان محمد کو کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے پھر اس کے بعد جو میعاد خدائے تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں۔ ورنہ اے نادانوں! صادقوں کو جھوٹا مت ٹھہراؤ کہ روسیاہی کے ساتھ مرو گے میری عداوت سے اسلام سے باہر مت جاؤ کیا تم نہیں سمجھتے کہ اس ضمن میں قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسری الہامی کتابوں کی تکذیب لازم آتی ہے یقیناً سمجھو کہ کسی کی عداوت سے اللہ اور رسول اور دوسرے نبیوں کی کتابوں سے روگردان ہو جانا لعنتیوں کا کام ہے نہ نیک دل مسلمانوں کا۔ صاف ظاہر کہ آتھم کی پیشگوئی اور اس پیشگوئی میں تین ۳ شخص کی موت کی خبر دی گئی تھی۔ سو ان میں سے دو تو فوت ہوچکے صرف ایک باقی ہے سو اس ایک کا انتظار کرو۔ اور ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھمی رہے جب تک کہ وہ گھڑی آجائے کہ اس کو بیباک کردیوے سو اگر جلدی کرنا ہے تو اٹھواور اس کو بیباک اور مکذب بناؤ اور اس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشا دیکھو۔ اور اس پیشگوئی میں عربی الہام کے الفاظ یہ ہیں۔ کذّبوا باٰیاتنا وکانوا بہا یستھزؤن۔ فسیکفیکہم اللّٰہ ویردھا الیک۔ لا تبدیل لکلمات اللّٰہ انّ ربّک فعّال لما یرید۔ اگر کوئی اسی بات میں خوش ہے کہ مجھ سے ٹھٹھا کرے تو میں اس میں بھی ناخوش نہیں کیونکہ صادقوں اور راستبازوں کے ساتھ مجھ سے پہلے بھی ٹھٹھا کیا گیا ہے۔ پھر بہت جلد ٹھٹھا کرنے والے نابود ہوگئے اور کوئی نہ بتلا سکا کہ کہاں گئے۔ وانّی باعین اللّٰہ ھو یرانی ومن یکذبنی واعلم منہ انّہ لا یضیعنی ولا یخزینی فویل للذین کفّرونی ولعنونی وسبّونی و شتمونی وکذبوا کلماتی ولم یحیطوا بھا علما فالموت کان خیرًالہم من ھذا لو کانوا یعلمون۔ منہ