اسی کی طرف اللہ جلّ شانہٗ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے۔
یعنی تم ان لوگوں کی صحبت اختیار کرو جو راستباز ہیں۔ ان
لوگوں کی راہیں سیکھو جن پر تم سے پہلے فضل ہو چکا ہے۔
آٹھواں وسیلہ خداتعالیٰ کی طرف سے پاک کشف اور پاک الہام اور پاک خوابیں ہیں۔ چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سفر کرنا ایک نہایت دقیق در
دقیق راہ ہے اور اس کے ساتھ طرح طرح کے مصائب اور دکھ لگے ہوئے ہیں اور ممکن ہے کہ انسان اس نادیدہ راہ میں بھوؔ ل جاوے یا نا امیدی طاری ہو اور آگے قدم بڑھانا چھوڑ دے۔ اس لئے خدا
تعالیٰ کی رحمت نے چاہا کہ اپنی طرف سے اس سفر میں ساتھ ساتھ اس کو تسلی دیتی رہے اور اس کی دلدہی کرتی رہے اور اس کی کمر ہمت باندھتی رہے اور اس کے شوق کو زیادہ کرے۔ سو اس کی
سنت اس راہ کے مسافروں کے ساتھ اس طرح پر واقع ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے کلام اور الہام سے ان کو تسلی دیتا اور ان پر ظاہر کرتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ تب وہ قوت پاکر بڑے زور سے اس
سفر کو طے کرتے ہیں۔ چنانچہ اس بارے میں وہ فرماتا ہے۔
اسی طرح اور بھی کئی وسائل ہیں جو قرآن شریف نے بیان فرمائے ہیں مگر افسوس ہم اندیشہ طول کی وجہ سے ان کو بیان نہیں کر
سکتے۔فقط ۴
چوتھا سوال یہ ہے کہ
زندگی میں اور زندگی کے بعد عملی شریعت کا فعل کیا ہے ؟۵
اس سوال کا جواب وہی ہے جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ خدا کی سچی
اور