حدیثیں قرآن شریف سے ہی لی گئی ہیں اور وہ کامل کتاب ہے جس پر تمام کتابوں کا خاتمہ ہے۔ غرض آج قرآن کی شان ظاہر ہونے کا دن ہے اور ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ وہ اس کام میں ہمارا مددگار ہو۔ آمین سوال اول کا جواب معزز ناظرین کو خیال رہے کہ اس مضمون کے ابتدائی صفحوں میں بعض تمہیدی عبارتیں ہیں جو بظاہر غیر متعلق معلوم دیتی ہیں مگر اصل جوابات کے سمجھنے کے لئے پہلے ان کا سمجھنا نہایت ضروری ہے اس لئے صفائی بیان کے لئے قبل از شروع مطلب ان عبارتوں کو لکھا گیاکہ تا اصل مطلب سمجھنے میں دقت نہ ہو۔ اقسام حالات ثلاثہ انسانی اب واضح ہو۔ کہ پہلا سوال انسان کی طبعی اور اخلاقی اور روحانی حالتوں کے بارے میں ہے۔ سو جاننا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ کے پاک کلام قرآن شریف نے ان تین حالتوں کی اس طرح پر تقسیم کی ہے کہ ان تینوں کے علیحدہ علیحدہ تین مبداء ٹھہرائے ہیں یا یوں کہو کہ تین سرچشمے قرار دئیے ہیں جن میں سے جدا جدا یہ حالتیں نکلتی ہیں۔ (۱) نفس امّارہ پہلا سرچشمہ جو تمام طبعی حالتوں کا مورَد اور مصدَر ہے اس کا نام قرآن شریف نے نفس ا ّ مارہ رکھا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ ۱؂ یعنی نفس ا ّ مارہ میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو بدی کی طرف جو اس کے کمال کے مخالف اور اس