اسؔ ملک میں یا مصر میں چھپ کر شائع ہوگئی ہیں اور وہ یہ ہیں۔ بوعلی سینا کا قانون مطبوعہ مصر 228 علامہ شارح قانون 228 قرشی شارح قانون 228 شفاء الاسقام جلد دوم صفحہ ۴۰۵ قلمی قلمی قلمی ورق ۶۴`۶۵ کامل الصناعہ مطبوعہ مصر تصنیف علی ابن العباس المجوسی تذکرہ داؤد انطاکی مطبوعہ مصر صفحہ ۶۰۲ صفحہ ۳۰۳` ۳۳۳ باب حرف المیم ۔ اکسیر اعظم جلد رابع 228 میزان الطب 228 قرابادین قادری 228 ذخیرہ خوارزم شاہ صفحہ ۳۰۳ صفحہ ۱۵۲ باب میم امراض جلد صفحہ ۵۰۸ ریاض الفوائد 228 منہاج البیان 228 قرابادین کبیر جلد۲ 228 قرابادین بقائی جلد دوم صفحہ ۵۷۵ صفحہ ۴۹۷ لوامع شبریہ تصنیف سید حسین شبرکاظمی 228 قرابادین حنین بن اسحاق عیسائی 228 قرابادین رومی اور اگر بڑی بڑی کتابیں کسی کو میسر نہ آویں تو قرابادین قادری تو ہر جگہ اور ہر شہر میں مل سکتی ہے اور اکثر دیہات کے نیم حکیم بھی اس کو اپنے پاس رکھا کرتے ہیں سو اگر ذرہ تکلیف اٹھا کر اس کے صفحہ ۵۰۸ باب بستم امراض جلد میں نظر ڈالیں تو یہ عبارت اس میں لکھی ہوئی پائیں گے ’’مرہم حواریین کہ مسمی ست بمرہم سلیخا*و مرہم رسل و آنرا مرہم عیسیٰ نیز نامند و اجزائے ایں نسخہ دوازدہ عدد است کہ حواریین جہتہ عیسیٰ علیہ السلام ترکیب کردہ برائے تحلیل اورام دخنازیر و طواعین و تنقیہ جراحات از گوشت فاسد و اوساخ وجہت رومانیدن گوشت تازہ سودمند‘‘ ۔اور اس جگہ نسخہ کے اجزاء لکھنے کی حاجت نہیں کیونکہ ہر ایک شخص قرابادین وغیرہ کتابوں میں دیکھ سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ شبہ پیش ہو کہ ممکن ہے کہ حضرت عیسیٰ کو نبوت سے پہلے کہیں سے چوٹیں لگی ہوں یا گر گئے ہوں یا کسی نے مارا ہو اور حواریوں نے ان کے زخموں کے اورام اور قروح بقیہ حاشیہ در حاشیہ۔ آکر بسے ہوں پہلے رفتہ رفتہ تنزل کرتے کرتے بت پرست بن گئے ہوں گے اور پھر آخر اور بت پرستوں کی طرح مذہب اسلام کی طرف مائل ہوگئے ہوں گے‘‘ یہ رائے ڈاکٹر برنیر کی ہے جو انہوں نے اپنی کتاب سیر و سیاحت میں لکھی ہے۔ مگر اسی بحث میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’غالباً اسی قوم کے لوگ پیکن میں موجود ہیں جو مذہب موسوی کے پابند ہیں اور ان کے پاس توریت اور دوسری کتابیں بھی ہیں۔ مگر حضرت عیسیٰ کی وفات یعنی مصلوب ہونے کا حال ان لوگوں کو بالکل معلوم نہیں‘‘ ڈاکٹر صاحب کا یہ فقرہ یاد رکھنے کے لائق ہے کیونکہ آج تک بعض نادان عیسائیوں کا یہ گمان ہے کہ حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے پر یہود اور نصاریٰ کا اتفاق ہے اور اب ڈاکٹر صاحب کے قول سے معلوم ہوا کہ چین کے یہودی اس قول سے اتفاق نہیں رکھتے اور ان کا یہ مذہب نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ سولی پر مر گئے اور ڈاکٹر صاحب نے جو کشمیریوں کے یہودی الاصل ہونے پر دلائل لکھے ہیں یہی دلائل ایک غور کرنے والی * نوٹ۔ قرابادین قادری میں سلیخا کا لفظ ہے مگر شیخ بو علی سینا کے قانون میں بجائے سلیخا کے دشلیخا لکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ عبرانی یا یونانی لفظ ہے جس کے معنی بار۱۲اں کے ہیں۔ منہ