ہوا کہ ہمارے قول کے رد میں ایک ؔ ذرہ بھی تحریر نہیں کیا۔ ہاں بد زبانی بہت کی ہے اور ہمارا نام قدیمی متعصب اور خبیث
الباطن رکھا ہے اس کا ہمیں رنج نہیں کیونکہ جب چور محاصرہ میں آتا ہے تو حتی الوسع ناجائز حملہ کرتا ہے اسی طرح جب ان کی کچھ بھی پیش نہ گئی تو چند گالیاں ہی دے دیں تا قوم کو خوش کر
دیں لیکن یہ
اےؔ آریہ صاحبان میں اس وقت تمہارے ہی پرمیشر کی تمہیں قسم دیتا ہوں اور تمہاری ہی کانشنس کی شہادت تم سے چاہتا ہوں کہ کیا تمہاری مردانہ غیرت اور شریفانہ حمیت اس بات
پر برداشت کر سکتی ہے کہ یہ بے شرمی کا کام تمہارے گھر میں اور تمہاری نظر کے سامنے ہو اور تم چپکے اس کو دیکھتے رہو اور ایسی تعلیموں سے بیزار نہ ہو۔ جنہوں نے یہ دن تمہیں دکھلائے
اور *** کا طبق تمہارے گلے میں ڈالا۔ میں اس بات کو خوب جانتا ہوں کہ کس قدر ایک شریف انسان کو قدرتی اور طبعی طور پر اپنی عورت کے لئے حمیت اور غیرت ہوتی ہے یہاں تک کہ اس قدر بھی
روا نہیں رکھتا کہ اس کے گھر سے اس کی بیوی کی اونچی آواز اٹھے اور اجنبی لوگ اس کو سنیں یہی وجہ ہے کہ کبھی ایک غیرت مند انسان تھوڑے ظن کے ساتھ اپنی عورت کو قتل بھی کر دیتا ہے
اور زنا کی حالت میں تو ٹکڑے ٹکڑے کرکے کتوں کی طرح پھینک دیتا ہے اور اپنے لئے ایک بے شرمی کی زندگی سے مرنا قبول کرلیتا ہے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ لوگوں کا وید یہ کیسی ہدایت
لایا جو انسانی فطرت کی طبعی
لیں کہ کوئی ان میں سے خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی تو وہ ایک قانون مختص القوم یا مختص القوم کی طرح صرف چند روزہ مصلحت کیلئے آئی ہوگی۔ لھٰذا جیسا کہ
وہ خود ناقص تھیں ایسا ناقص بولی میں اتریں۔ مگر کامل کتاب کے لئے کامل بولی میں اترنا ضروری تھا کیونکہ کامل اور ناقص کا پیوند درست بیٹھ نہیں سکتا لھٰذاقرآن شریف عربی زبان میں اترا جو اپنے
ہریک پہلو کے رو سے کامل ہے۔ غرض منن الرحمن کو ہم نے اس مدعا سے تالیف کیا ہے کہ تا کامل بولی کے ذریعہ کامل کتاب کا ثبوت دیں اسی وجہ سے ہم نے اس کتاب کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ کا
اشتہار بھی دیا ہے جو شخص چاہے ہم سے پہلے روپیہ جمع کرا لے اگر وہ ثابت کر دیوے کہ وہ دلائل جو اس طرف سے عربی زبان کے اُمّ الالسنہ اور وحی اللہ ہونے کے بارے میں پیش کئے گئے
ہیں ایسے دلائل یا ان سے بہتر کسی اور زبان کے بارے میں پیش ہوسکتے ہیں تو وہ پانچ ہزار روپیہ جوجمع کرایا جائے گا اس کا ہوگا۔ یہ اشتہار صرف کہنےؔ کی بات نہیں بلکہ ہماری طرف
سے