عذرات رفع کرنے کے لئے اور اپنی حجت ان پر پوری کرنے کے لئے خوب بندوبست کیا گیا ہے یعنی ایک اشتہار تعدادی دس ہزار روپیہ کا اسی غرض سے اس میں داخل کیا گیا ہے کہ تا منکرین کو کوئی عذر اور حیلہ باقی نہ رہے اور یہ اشتہار مخالفین پر ایک ایسا بڑا بوجھ ہے کہ جس سے سبکدوشی حاصل کرنا قیامت تک ان کو نصیب نہیں ہوسکتا اور نیز یہ ان کی منکرانہ زندگی کو ایسا تلخ کرتا ہے جو انہیں کا جی جانتا ہوگا۔ غرض یہ کتاب نہایت ہی ضروری اور حق کے طالبوں کے لئے نہایت ہی مبارک ہے کہ جس سے حقیت اسلام کی مثل آفتاب کے واضح اور نمایاں اور روشن ہوتی ہے اور شان اور شوکت اُس مقدس کتاب کی کھلتی ہے کہ جس کے ساتھ عزت اور عظمت اور صداقت اسلام کی وابستہ ہے۔

فہرست معاونین کی کہ جنہوں نے ہمدردی دینی سے اشاعت کتاب براہین احمدیہ میں اعانت کی اور خریداری کتابوں سے ممنون اور مشکور فرمایا۔

نمبر نام ان معاون صاحب کا کہ جنہوں نے خریداری کتاب سے یا یونہی اعانت فرمائی کیفیت
(۱) حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیراعظم ودستور معظم ریاست پٹیالہ بابت خریداری کتاب
عرفت جناب ممدوح
الف مولوی فضل حکیم صاحب بابت خریداری کتاب
ب خدا بخش خان صاحب ماسٹر بابت خریداری کتاب
ج سید محمد علی صاحب منصرم تعمیر چھاﺅنی بابت خریداری کتاب
د مولوی احمد حسن صاحب خلف مولوی علی احمد صاحب بابت خریداری کتاب
ہ غلام نبی خان صاحب محرر نظامت کرم گڈھ بابت خریداری کتاب
و کالے خان صاحب ناظم کرم گڈھ بابت خریداری کتاب
ز شیخ کریم اللہ صاحب ڈاکٹر ناظم حفظان صحت بابت خریداری کتاب
ح شیخ فخر الدین صاحب سول جج بابت خریداری کتاب