الاسلامیۃ میرزا غلام احمد۔ فضائلہ تلوح کالکوکب فی الاٰفاق للجاھل والعاقل بحر الندی الذی لا یرٰی لہ الساحل ومنبع العلوم و اؔ لعطایا التی ھی صافیۃ المناھل۔
امید کہ کسی دوسرے موقعہ پر اس فاضل عرب کا قصیدہ اور مفصل خط بھی چھاپ دیا جائے گا۔ بالفعل بطور شہادت اسی قدر کافی ہے۔
مسٹر عبداللہ آتھم صاحب وکیل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و دیگر عیسائیان کا بصورت مغلوب ہوجانے کے مسلمان ہوجانے کا وعدہ
ہم اس وقت مسٹر عبداللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا اسسٹنٹ حال پنشنررئیس امرتسر کا وہ وعدہ ذیل میں لکھتے ہیں جو انہوں نے بحیثیت وکالت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و عیسائیان جنڈیالہ مسلمان ہونے کے لئے بحالت مغلوبیت کیا ہے۔ صاحب موصوف نے اپنے اقرر نامہ میں صاف صاف اقرار فرما دیاہے کہ اگر وہ معقولی بحث کی رو سے یاکسیؔ نشان کے دیکھنے سے مغلوب رہ جائیں تو دین اسلام اختیار کر لیں اور وہ یہ ہے:۔
نقل خط مسٹر عبداللہ آتھم صاحب ۹؍ مئی ۱۸۹۳ ء
من مقام امرت سر
جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان۔ بجواب جناب کے حجۃ الاسلام متعلق بندہ کے عرض ہے کہ اگر جناب یا اور کوئی صاحب کسی صورت سے بھی یعنی بہ تحدی معجزہ یا دلیل قاطع عقلی تعلیمات قرآنی کو ممکن اور موافق صفات اقدس ربانیؔ کے ثابت کرسکیں تو میں اقرار کرتاہوں کہ مسلمان ہوجاؤں گا۔ جناب یہ سند میری اپنے ہاتھ میں رکھیں باقی منظوری سے مجھے معاف رکھیئے کہ اخباروں میں اشتہار دوں۔
دستخط۔ مسٹر عبداللہ آتھم صاحب