الحمد للہ والمنتہ کہ رسالہ تالیف کردہ مجدد دوراں
مسیح الزماں مرزا غلام احمد رئیس قادیں علیہ السلام
موسم بہ حُجۃ الاسلام
جس میں ڈاکٹر ایچ مارٹن کلارک صاحب اور بعض دوسرے عیسائی صاحبوں کو اس عظیم الشان دعوت کے لئے بلایا گیا ہے کہ دنیا میں زندہ اور بابرکت اور آسمانی روشنی اپنی اندر رکھنے والا مذہب صرف اسلام ہی ہے جس کے ثبوت کے نشان اب بھی اُسکے ساتھ ایسے ہی ہیں جیسا کہ پہلے تھے اور اس رسالہ میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ عیسائی مذہب تاریکی میں پڑا ہوا ہے اور ازندہ مذہب کی علامتیں اسمیں موجود نہیں ہیں اور جو 22 مئی 1893 ء کو مباحثہ قرار پایا ہے اس کی ضورری شرائط یہی اسمیں درج ہو کر معہ بعض اور اشتھارات کے جو شیخ محمد حسین بٹالوی وغیرہ کے متعلق ہیں۔
اتمام حجت کی غرض سے 8 مئی 1893 ء کو باہتمام شیخ نور احمد صاحب
مہتم مطبع ریاض ہند امرت سر میں شائع ہوا۔