ٹھہرؔ سکتا کیا یہ پیشگوئی جو پوری ہوگئی کوئی ایسا اتفاقی امر ہے جس کی خدا تعالیٰ کو کچھ بھی خبر نہیں کیا بغیر اس کے علم اور ارادہ کے ایک دجال کی تائید میں خود بخود یہ پیشگوئی وقوع میں آگئی کیا یہ سچ نہیں کہ مدعی کاذب کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی یہی قرآن کی تعلیم ہے اور یہی توریت کی۔ اگر آپ میں انصاف کا کچھ حصہ ہے اور تقویٰ کا کچھ ذرہ ہے تو اب زبان کو بند کر لیں خدا تعالیٰ کا غضب آپ کے غضب سے بہت بڑا ہے۔ ما یفعل اللّٰہ بعذابکم ان شکرتم و اٰمنتم۔ والسّلام علٰی من اتبع الھُدٰی و ما استکبر و ما ابٰی۔
عاجز غلام احمد عفی اللہ عنہ
ذیل میں ہم خط محبّی نواب سردار محمد علی خان صاحب کا لکھتے ہیں
یہ خط نواب صاحب موصوف نے کسی اور طالب حق کی تحریک سے لکھا ہے۔ ورنہ خود
نواب صاحب اس عاجز سے ایک خاص تعلق اخلاص و محبت رکھتے ہیں
اور اس سلسلہ کے حامی بدل و جان ہیں۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
طبیب روحانی مکرم معظم سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم - بندہ بہ سبب علالت طبع کے جواب سے قاصر رہا۔ الحمدللہ کہ اب خیریت سے ہوں امید ہے کہ جناب بھی خیریت سے ہوں گے۔ روپیہ ہم دست مرزا خدا بخش صاحب ارسال کیا گیا ہے امید کہ مرزا صاحب نے آپ سے کل حال بیان کر دیا ہوگا۔
جب سے کہ دعویٰ مثیل المسیح کی اشاعت ہوئی ہے ہر ایک آدمی ایک عجیب خلجان
میں ہو رہا ہے گو بعض خواص کی یہ حالت ہو کہ ان کو کوئی شک پیدا نہ ہوا ہو۔ بندہ