دراصل قرآن مجید کی اس ہدایت پر عمل تھا کہ
’’کہ مومنو جب تم رسول سے علیحدہ مشورہ کر و تو اپنے مشورہ سے پہلے صدقہ پیش کیا کرو یہ تمہارے لئے خیرو برکت کا باعث ہے‘‘۔
یہ ایک روح تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی قدسی نے اپنی جماعت میں پیدا کر دی تھی۔ وللہ الحمد۔
ضروری گزارش
احباب بمبئی میں سے مکرمی باباز ین الدین ابراہیم مغفور انجینئر کے نام کے خطوط اس نمبر میں نہیں آسکے وہ بھی کافی تعداد میں ہیں۔ اس لئے پانچویں جلد کے چھٹے نمبر کاآغاز اِن سے ہی ہو گا (انشاء اللہ العزیز) سلسلہ کو لکھے اس جلد کے پانچ نمبر شائع ہو چکے ہیں اور ابھی کم از کم دو یا تین نمبر اور ہوں گے۔ یا شاید زیادہ۔ میرے پاس بھی کافی ہیں اور بہت سے لوگوں کے پاس ہیں ان کو یہ خیال نہیں آتا کہ یہ جمع ہو کر شائع ہو جائیں الا ماشاء اللّٰہ میں امید کرتا ہوں کہ