مگر سب بات خداتعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۲۱؍ جولائی ۱۸۹۸ء مکتوب نمبر(۱۹)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبیعزیزی اخویم نواب سردار محمد علی خاں صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خداتعالیٰ فرزند نوزاد کومبارک اور عمر دراز کرے آمین ثم آمین۔ میں نے سنا ہے کہ جب کم دنوں میں لڑکا پید اہوتا ہے تو دوسرے تیسرے روز ضرور ایک چمچہ کیسڑائل دے دیتے ہیں اور لڑکے کے بدن پر تیل ملتے رہتے ہیں۔ حافظ حقیقی خود حفاظت فرماوے اور آپ کے لئے مبارک کرے۔ آمین ثم آمین۔ دعا میں آپ کے لئے مشغول ہوں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرماوے والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۱۱؍ نومبر ۱۸۹۸ء مکتوب نمبر(۲۰)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبی عزیزی نواب صاحب سلمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی بیوی مرحومہ کے لئے توجہ اور الحاح سے دعائے مغفرت کروں گا۔ اس جگہ