اور طرح طرح کے پیچیدہ مقدمات ہوتے ہیں۔ اس صورت میں تعجب نہیں کہ کوئی دقت پیش آوے۔ خدا تعالیٰ ہر ایک آفت سے محفوظ رکھے۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۶؍ جنوری ۱۸۹۵ء (۲۲۹) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس وقت باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ مہمانوں کی آمدورفت زیادہ ہے اور اس وقت روغن کااس جگہ قدر قحط ہے کہ بازار میں کہیں روغن نہ اچھا نہ برا دستیاب نہیں ہوا اور آج لاچار سرسوں کاتیل ہنڈیا میں ڈال دیا گیا۔ آپ ہمیشہ ۲۰… ماہوار چندہ ارسال کرتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ اس ماہ کی بابت بیس … روپیہ کا عمدہ روغن زرد خرید کر کے ارسال فرمادیں۔ مگر ریل کے لئے روانہ کے لئے بلٹی اس کی بھیج دیں تاجلدی پہنچ جاوے اور تبدیلی کے بارہ میں اوّل استخارہ کرنا چاہئے۔ گورداسپور میں اکثر حاسد اور شریر طبع لوگ ہیں۔ خاکسار غلام احمد ۹؍ جنوری ۱۸۹۵ء نوٹ:۔ تبدیلی کے متعلق چوہدری رستم علی صاحب اپنے اخلاص اور محبت کے اقتضا سے چاہتے ہیں کہ گورداسپور آجائیں اور حضرت اقدس بھی قرب کو پسند فرماتے ہیں۔ مگر لوگوں کی سازشوں اور شرارتوں کو مدنظر رکھ کر آپ جلد بازی کا مشورہ نہیں دیتے تھے۔ بلکہ ہر ایک کام کے لئے استخارہ کی ہدایت دیتے ہیں۔ اس سے آپ کا توکل علی اللہ ظاہر ہے اور آپ کبھی پسند نہ کرتے کہ کوئی کام اپنی