آپ کی خدمت میں لکھا گیا تھا۔ اس جگہ کچھ بندوبست نہیں کیا گیا۔ لیکن دل میں اندیشہ ہے کہ شاید وہ خط نہ پہنچا ہو۔ کیونکہ آپ کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں آئی کہ خریدار گیایا نہیں اور وقت ضرورت روغن کابہت ہی قریب آگیا ہے اور روغن کم سے کم ڈیڑھ من خام ہونا چاہئے اوراگر دو من خام ہو تو بہتر ہے۔ کیونکہ خرچ بہت ہو گا۔ چونکہ یہ کام تمام آپ کے ذمہ ڈال دیا گیا ہے۔ اس لئے آپ ہی کو اس کافکر واجب ہے۔ اگر خدانخواستہ وہ خط نہ پہنچا ہو تو اس جگہ جلدی سے بندوبست ہونا محال وغیرہ ممکن ہے اس صورت میں لازم ہے کہ آپ دو من خام روغن امرتسر سے خرید کر کے ساتھ لاویں۔ خواہ کیسا ہی ہو آپ کا حرج ہو اس میں تساہل نہ فرماویں اور مناسب ہے کہ چوہدری محمدبخش صاحب بھی ساتھ آویں اور دوسرے جس قدر آپ کے احباب ہوں۔ ان کو بھی ساتھ لے آویں اورسب باتیںآپ کو معلوم ہیںاعادہ کی حاجت نہیں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمداز قادیان گورداسپور
(۸۱) ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل میاں نور احمد نے صاف جواب بھیجا ہے کہ مجھے قادیان میں مطبع لے کر آنا منظور نہیں اور نہ میں دہلی جاتا ہوں اور نہ شرح مجوزہ سابقہ پر مجھے کتاب