ترجمہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کومان اور چارکتابوں کو مان یعنی قرآن شریف توریت زبور انجیل اور ایک خدا کو مان جس کا دربارخاص ہے۔ شلوک گرنتھ صاحب سے کرنی کعبہ سچ پیر کلمہ کرم نواج ترجمہ۔ نیک کام کعبہ کے اختیار میں ہیں۔ سچ بولنا مرشد کے اختیار میں اور کلمہ یعنی لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے کہنے سے قسمت کھلتی ہے۔ شلوک گرنتھ صاحب سے پیر۔ پیغمبر۔ سالک۔ شہدے اور شہید شیخ۔ مشائخ قاضی مُلاں دردرویش رسید برکتؔ تنکی اگلے جو پڑھتے رہن درود ترجمہ۔ پیر۔ پیغمبر۔ سالک۔ شُہدے وشہید شیخ و مشائخ۔ قاضی اور ملاں درویش۔ ان میں سے اُن کو ہی برکت ملے گی جو جناب محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی نانک آکھے رُکن دین لکھیا وچہ کتاب درگاہ اندر ماریین جو پیندے بھنگ شراب ترجمہ۔ باوا نانک نے رُکن دین کو کہا کہ وہ لوگ جو بھنگ اور شراب پیتے ہیں انہیں سخت سزا ملے گی۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۲۲۲ دیانت کر دل میں اٹھے۸ پہرنا سوئے ایک پہر گھر جاگنا سائیں سچ بگوئے ترجمہ۔ اے باورے دل میں سوچ آٹھ۸ پہر مت سو۔ رات کو کم از کم ایک پہر جاگ کر اللہ کی عبادت کر۔ یہ خدا کاحکم ہے۔