یونس نبی کی پیشگوئی جو عذاب کے لئے تھی اس کے ساتھ کوئی شرط توبہ وغیرہ کی نہیں تھی تب بھی عذاب ٹل گیا اور کوئی مسلمان یا عیسائی نہیں کہہ سکتا کہ یونس جھوٹا تھا۔ دیکھو کتاب یونہ نبی ۔اور دُرِّ منثور۔
اب کس قدر تعجب کی جگہ ہے کہ میرے مخالف میرے پر وہ اعتراض کرتے ہیں جس کی رُو سے اُن کو اِسلام ہی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ اگر اُن کے دِل میں تقویٰ ہوتی تو ایسے اعتراض کبھی نہ کرتے جن میں دوسرے نبی ؔ شریک غالب ہیں اور پھر تعجب یہ کہ ہزار ہا پیشگوئیوں پر جو عین صفائی سے پوری ہوگئیں نظر نہیں ڈالتے۔ اور اگر کوئی ایک پیشگوئی اپنی حماقت سے سمجھ میں نہ آوے تو بار بار اس کو پیش کرتے ہیں کیا یہ ایمانداری ہے اگر ان کو طلب حق ہوتی تو اُن کے لئے طریقہ تصفیہ آسان تھا کہ وہ خود قادیان میں آتے اور مَیں اُن کی آمد و رفت کا خرچ بھی دے دیتا اور بطور مہمانوں کے اُن کو رکھتا تب وہ دِل کھول کر اپنی تسلی کر لیتے۔ دُور بیٹھے بغیر دریافت پوری حقیقت کے اعتراض کرنا بجُز حماقت یا تعصب کے اور کیا اس کا سبب ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کے بیوقوف ایک مرتبہ پانسو کے قریب حضرت مسیح سے مُرتد ہوگئے تھے کہ اس شخص کی پیشگوئیاں صحیح نہیں نکلیں اور دراصل یہودا اسکر یوطی کے مُرتد ہونے کا بھی یہی سبب تھا کہ علانیہ ہتھیار بھی خریدے گئے تھے۔ مگر بات سب کچی رہی اور داؤد کے تخت والی پیشگوئی پوری نہ ہوئی آخر یہودا بیزار ہو کر مُرتد ہوگیا۔ مسیح کو یہ بھی خبر نہ ہوئی کہ یہ بے ایمان ہو جائیگا اور خواہ نخواہ اس کے لئے بھی بہشتی تخت کا وعدہ کیا۔ ایسا ہی بعض مخالفوں نے حدیبیہ کے سفر پر اعتراض کیا کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ اور سفر طول طویل دلالت کرتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کا رجحان اسی طرف تھا کہ ان کو کعبہ کے طواف کے لئے اجازت دی جائیگی جیسا کہ پیشگوئی تھی اس پر بعض بدبخت مُرتد ہوگئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ چند روز ابتلامیں رہے اور آخر اِس لغزش کی معافی کے لئے کئی اعمال نیک بجا لائے جیسا کہ اُن کے قول سے ظاہر ہے۔ یہ نمونے بدبختوں کے لئے موجود ہیں مگر پھر بھی اس وقت کے نادان مخالف بدبختی کی طرف ہی دوڑتے ہیں اور شقاوت سر پرسوار ہے باز نہیں آتے کیا کیا اعتراض بنا رکھے ہیں مثلاً کہتے ہیں کہ مسیح موعود کا دعویٰ کرنے سے پہلے براہین احمدیہ میں عیسیٰ علیہ السلام کے آنے کا اقرار موجود ہے۔ اے نادانو! اپنی عاقبت کیوں خراب کرتے ہو۔ اس اقرار میں کہاں لکھا ہے کہ یہ خدا کی