ٹائٹل بار اول کیف انتم اذا نزل فیکم ابن مریم و امامکم منکم خدائے تعالیٰ کے بے انتہا احسانوں میں سے یہ بھی ایک عظیم الشان فضل و احسان ہے کہ کتاب مستطاب منبع ایقان و عرفان مسمیٰ بہ صادقم و زطرف مولیٰ بانشائنہا آدمدم صددرعلم و ہدے بروئے من بکشادہ اند نزول المسیح فی آخر الزمان آسماں بارد نشاں الوقت میگوید زمیں ایں دو شاہد از پئے تصدیق من استادہ اند خود مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے نکلی ہوئی جس کا نزول جمالی اور جلالی رنگوں میں حضرت ختم الرسل صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ( جو آخری زمانہ کے متعلق تھیں ) اس وقت کے اولو الالباب و اولو الابصار نے برای العین مشاہدہ کیا مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپکر کمترین مہدی حسین مہتمم کتب خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زیر نگرانی شائع ہوئی۔ ٹائٹل پیج مطبع میگزین قادیان میں چھپکر طیار ہوا اگست 1909ء شعبان المعظم 1327ہجری