۱۷
منشی صدردین صاحب
پوسٹ ماسٹر
تحصیل بھیرہ
ضلع شاہ پور
بہت سے عمل پاک مرزا غلام احمد صاحب کے جو میرے علم میں ہیں مجھ کو یقین دلاتے ہیں کہ مرزا صاحب پنڈت لیکھرام کے قتل میں ہرگز سازش نہیں رکھتے ہیں۔ دستخط
۱۸
شیر محمد چپراسی
منصفی بھیرہ
ضلع شاہ پور
لیکھرام کے بارہ میں مرز ا کی پیش گوئی پوری ہوئی۔ اس میں مرزا کی سازش بالکل نہیں پائی جاتی ۔ دستخط
۱۹
نظر محمد صاحب
مال گزار
موضع ادرحماں
تحصیل بھیرہ
میرے خیال میں مرزا صاحب کی پیشین گوئی پوری ہوئی اور لیکھرام کے قتل میں ان کی سازش نہیں ہے۔ دستخط
3۔ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ
ہم سب مسلمان جن کے دستخط ذیل میں درج ہیں شہادت صادقہ ادا کرتے ہیں کہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی دام عنایتہٗنے جو پنڈت لیکھرام وغیرہ دشمن خدا تعالیٰ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سچے دین اسلام کی نسبت خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام پاکر پیشگوئی کی تھی وہ خدا تعالیٰ عزیز و مقتدر مؤید الصادقین جلّ شانہٗ نے عین میعاد کے اندر اپنے تمام لوازم کے ساتھ پوری کی اور اس پیشگوئی میں مرزا صاحب اور کسی اہلِ اسلام کی کسی نوع کی سازش نہیں ہے۔ یہ خاص خدا تعالیٰ کا فعل تھا جو عین وقت پر اسلام کی صداقت میں اپنی شوکت و عظمت سے ظاہر ہوا۔ الحمد للہ رب العالمین والسلام علیٰ رسولہ خاتم النبیین۔
دستخط
فقیر حقیر خلیل الرحمن جمالی نمبردار ورئیس الاعظم کھیوٹ دار و سجادہ نشین طریقت